سورة 4 – عورتیں – Women – النساء
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ
In the name of God, Most Gracious, Most Merciful.
اللہ کے نام سے جو انتہائی مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
يٰأَيُّهَا النّاسُ اتَّقوا رَبَّكُمُ الَّذى خَلَقَكُم مِن نَفسٍ وٰحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنها زَوجَها وَبَثَّ مِنهُما رِجالًا كَثيرًا وَنِساءً ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذى تَساءَلونَ بِهِ وَالأَرحامَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَلَيكُم رَقيبًا
*[4:1] O people, observe your Lord; the One who created you from one being, and created from it its mate, then spread from the two many men and women. You shall regard GOD, by whom you swear, and regard the parents. GOD is watching over you.*
[4:1] اے لوگو اپنے رب کا مشاہدہ کرو؛ وہ جس نے تمہاری ایک ہستی سے تخلیق کی، اور اُس میں سے اُس کا ساتھی بنایا، پھر اُن دو میں سے بہت سے مرد اور عورتوں کو پھیلا دیا۔تم اللہ کی تعظیم کرو، جس کی تم قسم کھاتے ہو، اور والدین کا احترام کرو۔ اللہ تمہارا نگہبان ہے۔*
Footnote:
4:1 This is the second longest sura, and the title indicates that it aims at defending the women’s rights. Any interpretation must favor the women’s rights, not the other way around.
فٹ نوٹ:
4:1 یہ دوسری سب سے طویل سورت ہے، اور اِس کے عنوان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اِس کا مقصد خواتین کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ کوئی بھی تشریح خواتین کے حقوق کے حق میں ہونی چاہیے، نا کہ اُس کے برعکس۔
وَءاتُوا اليَتٰمىٰ أَموٰلَهُم ۖ وَلا تَتَبَدَّلُوا الخَبيثَ بِالطَّيِّبِ ۖ وَلا تَأكُلوا أَموٰلَهُم إِلىٰ أَموٰلِكُم ۚ إِنَّهُ كانَ حوبًا كَبيرًا
Regard the Orphans
[4:2] You shall hand over to the orphans their rightful properties. Do not substitute the bad for the good, and do not consume their properties by combining them with yours. This would be a gross injustice.
یتیموں کا خیال رکھو
[4:2] تم یتیموں کی جائز جائیدادوں کو اُن کے حوالے کرو۔ اچھی چیز کو بُری چیز سے تبدیل مت کرو، اور اُن کی جائیدادوں کو اپنی جائیدادوں کے ساتھ ملا کر خرچ مت کرو۔ یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔
وَإِن خِفتُم أَلّا تُقسِطوا فِى اليَتٰمىٰ فَانكِحوا ما طابَ لَكُم مِنَ النِّساءِ مَثنىٰ وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ ۖ فَإِن خِفتُم أَلّا تَعدِلوا فَوٰحِدَةً أَو ما مَلَكَت أَيمٰنُكُم ۚ ذٰلِكَ أَدنىٰ أَلّا تَعولوا
Grounds For Polygamy*
*[4:3] If you deem it best for the orphans, you may marry their mothers—you may marry two, three, or four. If you fear lest you become unfair, then you shall be content with only one, or with what you already have. Additionally, you are thus more likely to avoid financial hardship.
ایک سے زیادہ ازواج کے جواز کی بنیادیں
*[4:3] اگر تم یتیموں کے لیے یہ بہتر سمجھو، تو تم اُن کی ماؤں سے شادی کر سکتے ہو— تم دو، تین، یا چار شادیاں کر سکتے ہو۔اگر تمہیں ڈر ہے کہ تم نا انصافی نہ کر بیٹھو، تو پھر تم صرف ایک ہی کے ساتھ قناعت کرو، یا وہ جو پہلے سے تمہارےپاس ہے۔ مزید برآں، اِس سے زیادہ امکان ہے کہ تم مالی مشکلات سے بچ سکتے ہو۔
Footnote:
*4:3 See Appendix 30 for a detailed discussion on polygamy.
فٹ نوٹ:
*4:3 ایک سے زیادہ ازواج پر تفصیلی بحث کے لیے ضمیمہ 30 دیکھیں۔
وَءاتُوا النِّساءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحلَةً ۚ فَإِن طِبنَ لَكُم عَن شَيءٍ مِنهُ نَفسًا فَكُلوهُ هَنيـًٔا مَريـًٔا
[4:4] You shall give the women their due dowries, equitably. If they willingly forfeit anything, then you may accept it; it is rightfully yours.
[4:4] تم عورتوں کو اُن کے حق مہر انصاف کے ساتھ دو۔ اگر وہ اپنی مرضی سے کوئی چیز چھوڑ دیتی ہیں، تو پھر تم اُسے قبول کر سکتے ہو؛ یہ جائز طور پر تمہارا ہے۔
وَلا تُؤتُوا السُّفَهاءَ أَموٰلَكُمُ الَّتى جَعَلَ اللَّهُ لَكُم قِيٰمًا وَارزُقوهُم فيها وَاكسوهُم وَقولوا لَهُم قَولًا مَعروفًا
[4:5] Do not give immature orphans the properties that GOD has entrusted with you as guardians. You shall provide for them therefrom, and clothe them, and treat them kindly.
[4:5] نابالغ یتیموں کو وہ جائیدادیں مت دو جو اللہ نے بطورسرپرست تمہارے سپرد کی ہیں، تم اُس میں سے اُن کے لیے فراہم کرو، اور انہیں لباس مہیا کرو، اور اُن کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔
وَابتَلُوا اليَتٰمىٰ حَتّىٰ إِذا بَلَغُوا النِّكاحَ فَإِن ءانَستُم مِنهُم رُشدًا فَادفَعوا إِلَيهِم أَموٰلَهُم ۖ وَلا تَأكُلوها إِسرافًا وَبِدارًا أَن يَكبَروا ۚ وَمَن كانَ غَنِيًّا فَليَستَعفِف ۖ وَمَن كانَ فَقيرًا فَليَأكُل بِالمَعروفِ ۚ فَإِذا دَفَعتُم إِلَيهِم أَموٰلَهُم فَأَشهِدوا عَلَيهِم ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ حَسيبًا
[4:6] You shall test the orphans when they reach puberty. As soon as you find them mature enough, give them their property. Do not consume it extravagantly in a hurry, before they grow up. The rich guardian shall not charge any wage, but the poor guardian may charge equitably. When you give them their properties, you shall have witnesses. GOD suffices as Reckoner.
[4:6] جب یتیم بلوغت کو پہنچ جائیں تو تم انہیں آزماؤ۔جیسے ہی تم انہیں کافی سمجھدار پاؤ، تو اُن کی جائیداد انہیں لوٹا دو۔ اسے جلدی میں فضول خرچ کر کے ضائع مت کرو، جب تک وہ جوان نہیں ہو جاتے۔ امیر سرپرست کسی قسم کا معاوضہ نہ لے، لیکن غریب سرپرست منصفانه طور پر معاوضہ لے سکتا ہے۔ جب تم انہیں اُن کی جائیدادیں واپس کرو، تو تمہارے ساتھ گواہ ہونے چاہیں ۔حساب لینے کے لیے اللہ کافی ہے۔
لِلرِّجالِ نَصيبٌ مِمّا تَرَكَ الوٰلِدانِ وَالأَقرَبونَ وَلِلنِّساءِ نَصيبٌ مِمّا تَرَكَ الوٰلِدانِ وَالأَقرَبونَ مِمّا قَلَّ مِنهُ أَو كَثُرَ ۚ نَصيبًا مَفروضًا
Women’s Inheritance Rights
[4:7] The men get a share of what the parents and the relatives leave behind. The women too shall get a share of what the parents and relatives leave behind. Whether it is a small or a large inheritance, (the women must get) a definite share.
عورتوں کے وراثتی حقوق
[4:7] مردوں کو اُس میں سے حصہ ملتا ہے جو والدین اور رشتہ دار پیچھے چھوڑ جاتے ہیں ۔ عورتوں کو بھی اُس میں سے حصہ ملے گا جو والدین اور رشتہ دار پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔خواہ وراثت چھوٹی ہو یا بڑی یقیناً ایک حصہ (عورتوں کو لازمی ملنا چاہیے )۔
وَإِذا حَضَرَ القِسمَةَ أُولُوا القُربىٰ وَاليَتٰمىٰ وَالمَسٰكينُ فَارزُقوهُم مِنهُ وَقولوا لَهُم قَولًا مَعروفًا
[4:8] During distribution of the inheritances, if relatives, orphans, and needy persons are present, you shall give them therefrom, and treat them kindly.
[4:8] وراثت کی تقسیم کرنے کے دوران، اگر رشتہ دار، یتیم اور ضرورت مند موجود ہوں ، تو تم اُس میں سے انہیں دو، اور اُن کے ساتھ نرمی سے پیش آو۔
وَليَخشَ الَّذينَ لَو تَرَكوا مِن خَلفِهِم ذُرِّيَّةً ضِعٰفًا خافوا عَلَيهِم فَليَتَّقُوا اللَّهَ وَليَقولوا قَولًا سَديدًا
[4:9] Those who are concerned about their own children, in case they leave them behind, shall observe GOD and be equitable.
[4:9] وہ جو اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں، اُس صورت میں کہ اگر وہ انہیں پیچھے چھوڑ جاہیں، تو وہ اللہ کا مشاہدہ کریں اور انصاف کریں۔
إِنَّ الَّذينَ يَأكُلونَ أَموٰلَ اليَتٰمىٰ ظُلمًا إِنَّما يَأكُلونَ فى بُطونِهِم نارًا ۖ وَسَيَصلَونَ سَعيرًا
[4:10] Those who consume the orphans’ properties unjustly, eat fire into their bellies, and will suffer in Hell.
[4:10] وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں، اور جہنم کی تکلیف اٹھائیں گے۔
يوصيكُمُ اللَّهُ فى أَولٰدِكُم ۖ لِلذَّكَرِ مِثلُ حَظِّ الأُنثَيَينِ ۚ فَإِن كُنَّ نِساءً فَوقَ اثنَتَينِ فَلَهُنَّ ثُلُثا ما تَرَكَ ۖ وَإِن كانَت وٰحِدَةً فَلَهَا النِّصفُ ۚ وَلِأَبَوَيهِ لِكُلِّ وٰحِدٍ مِنهُمَا السُّدُسُ مِمّا تَرَكَ إِن كانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ فَإِن لَم يَكُن لَهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَواهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ ۚ فَإِن كانَ لَهُ إِخوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ “يوصى بِها أَو دَينٍ ۗ ءاباؤُكُم وَأَبناؤُكُم لا تَدرونَ أَيُّهُم أَقرَبُ لَكُم نَفعًا ۚ فَريضَةً مِنَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَليمًا حَكيمًا
If No Will Is Left
*[4:11] GOD decrees a will for the benefit of your children; the male gets twice the share of the female.* If the inheritors are only women, more than two, they get two-thirds of what is bequeathed. If only one daughter is left, she gets one-half. The parents of the deceased get one-sixth of the inheritance each, if the deceased has left any children. If he left no children, and his parents are the only inheritors, the mother gets one-third. If he has siblings, then the mother gets one-sixth. All this, after fulfilling any will* the deceased has left, and after paying off all debts. When it comes to your parents and your children, you do not know which of them is really the best to you and the most beneficial. This is GOD’s law. GOD is Omniscient, Most Wise.
اگر کوئی وصیت نہیں چھوڑی گئی
* [4:11] اللہ تمہاری اولاد کے فائدے کے لیے وصیت کے بارے میں حکم دیتا ہے؛ مرد کو عورت سے دوگنا حصہ ملے گا۔*اگر وارث صرف عورتیں ہوں، دو سے زیادہ ، تو انہیں ترکے میں سے دو تہائی حصہ ملتا ہے۔ اگر پیچھے صرف ایک بیٹی رہ گئی ہے، تو وہ آدھا حصہ لیتی ہے۔ اگر مرحوم نے کوئی اولاد چھوڑی ہے، تو مرحوم کے والدین میں سے ہر ایک کو وراثت کا چھٹا حصہ ملتا ہے۔اگر اُس نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی ،اور صرف اُس کے والدین ہی وارث ہیں، تو ماں کو ایک تہائی ملے گا۔ اگر اُس کے بہن بھائی ہیں تو پھر ماں کو چھٹا حصہ ملتا ہے۔ یہ سب اُس وصیت کے پورا کرنے کے بعد جو مرحوم نے چھوڑ رکھی ہو،اور تمام قرضوں کی ادائیگی کرنے کے بعد کیا جاۓ۔ جب تمہارے والدین اور تمہارے بچوں کی بات آتی ہے، تو تم نہیں جانتے کہ اُن میں سے کون حقیقی طور پر تمہارے لیے بہتراور زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ اللہ کا قانون ہے۔ اللہ قادر مطلق اور انتہائی دانا ہے۔
Footnote:
4:11 Generally, the son is responsible for a family, while the daughter is taken care of by a husband. However, the Quran recommends in 2:180 that a will shall be left to conform with the specific circumstances of the deceased. For example, if the son is rich and the daughter is poor, one may leave a will giving the daughter everything, or twice as much as the son.
فٹ نوٹ:
4:11 عام طور پر، بیٹا خاندان کا ذمہ وار ہوتا ہے، جبکہ بیٹی کی دیکھ بھال شوہر کرتا ہے۔ تاہم، قرآن 2:180 میں تجویز کرتا ہے کہ میت کے مخصوص حالات کے مطابق وصیت چھوڑی جائے ۔مثال کے طور پر، اگر بیٹا امیر ہے اور بیٹی غریب ہے، تو کوئی بھی یہ وصیت چھوڑ سکتا ہے کہ بیٹی کو سب کچھ دے دے،یا بیٹے سے دوگنا زیادہ۔
وَلَكُم نِصفُ ما تَرَكَ أَزوٰجُكُم إِن لَم يَكُن لَهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمّا تَرَكنَ ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ يوصينَ بِها أَو دَينٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمّا تَرَكتُم إِن لَم يَكُن لَكُم وَلَدٌ ۚ فَإِن كانَ لَكُم وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمّا تَرَكتُم ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ توصونَ بِها أَو دَينٍ ۗ وَإِن كانَ رَجُلٌ يورَثُ كَلٰلَةً أَوِ امرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَو أُختٌ فَلِكُلِّ وٰحِدٍ مِنهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِن كانوا أَكثَرَ مِن ذٰلِكَ فَهُم شُرَكاءُ فِى الثُّلُثِ ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ يوصىٰ بِها أَو دَينٍ غَيرَ مُضارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَليمٌ حَليمٌ
Inheritance For the Spouses
[4:12] You get half of what your wives leave behind, if they had no children. If they had children, you get one-fourth of what they leave. All this, after fulfilling any will they had left, and after paying off all debts. They get one-fourth of what you leave behind, if you had no children. If you had children, they get one-eighth of what you bequeath. All this, after fulfilling any will you had left, and after paying off all debts. If the deceased man or woman was a loner, and leaves two siblings, male or female, each of them gets one-sixth of the inheritance. If there are more siblings, then they equally share one-third of the inheritance. All this, after fulfilling any will, and after paying off all debts, so that no one is hurt. This is a will decreed by GOD. GOD is Omniscient, Clement.
شوہر اور بیوی کے لیے وراثت
[4:12] جو کچھ تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں، اگر اُن کی کوئی اولاد نہیں تھی، تو تم اُس کا آدھا حصہ لیتے ہو۔اگر اُن کی اولاد تھی، تو جو وہ چھوڑ جائیں گی، تم اُس کا ایک چوتھائی حصہ لو گے۔ یہ سب اُن کی چھوڑی ہوئی کوئی بھی وصیت کو پورا کرنے اور تمام قرضوں کی ادائیگی کرنے کے بعد ہو گا۔ اگر تمہاری کوئی اولاد نہیں ہے تو جو کچھ تم پیچھے چھوڑ جاتے ہو، وہ اُس کا ایک چوتھائی حصہ لیں گی۔اگر تمہاری اولاد ہو،تو وہ اُس ترکے کا آٹھواں حصہ لیں گی۔یہ سب، اُس وصیت کو پورا کرنے کے بعد جو تم نے چھوڑی، اور تمام قرضوں کو ادا کرنے کے بعد ہو گا۔ اگر مرحوم مرد یا عورت اکیلے تھے، اور پیچھے دو بہن بھائی چھوڑ جاتے ہیں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، تو اُن میں سے ہر ایک کو ورثے کا چھٹا حصہ ملے گا۔ اگر اُس سے زیادہ بہن بھائی ہیں، تو پھر وہ وراثت کا تیسرا حصہ آپس میں برابر تقسیم کریں گے۔ یہ سب، کسی بھی وصیت کو پورا کرنے کے بعد، اور تمام قرضوں کی ادائیگی کرنے کے بعد ہو گا، تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔اِس وصیت کا فرمان اللہ نے کیاہے۔ اللہ قادر مطلق اور رحیم ہے۔
تِلكَ حُدودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسولَهُ يُدخِلهُ جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ خٰلِدينَ فيها ۚ وَذٰلِكَ الفَوزُ العَظيمُ
God Communicates With Us Through His Messenger
[4:13] These are GOD’s laws. Those who obey GOD and His messenger, He will admit them into gardens with flowing streams, wherein they abide forever. This is the greatest triumph.
اللہ اپنے رسول کے ذریعے ہم سے رابطہ کرتا ہے
[4:13] یہ اللہ کے قوانین ہیں۔ وہ لوگ جو اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں، وہ انہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ سب سے بڑی فتح ہے۔
وَمَن يَعصِ اللَّهَ وَرَسولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدودَهُ يُدخِلهُ نارًا خٰلِدًا فيها وَلَهُ عَذابٌ مُهينٌ
[4:14] As for the one who disobeys GOD and His messenger, and transgresses His laws, He will admit him into Hell, wherein he abides forever. He has incurred a shameful retribution.
[4:14] جہاں تک وہ جو اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرتا ہے، اور اُس کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، وہ اسے جہنم میں داخل کرے گا، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اُس نے شرمناک عذاب اٹھایا ہے۔
وَالّٰتى يَأتينَ الفٰحِشَةَ مِن نِسائِكُم فَاستَشهِدوا عَلَيهِنَّ أَربَعَةً مِنكُم ۖ فَإِن شَهِدوا فَأَمسِكوهُنَّ فِى البُيوتِ حَتّىٰ يَتَوَفّىٰهُنَّ المَوتُ أَو يَجعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبيلًا
Health Quarantine
[4:15] Those who commit adultery among your women, you must have four witnesses against them, from among you. If they do bear witness, then you shall keep such women in their homes until they die, or until GOD creates an exit for them.*
صحت کا قرنطینہ
*[4:15] تمہاری عورتوں میں سے وہ جو زنا کا ارتکاب کرتی ہیں، اُن کے خلاف تمہارے پاس تمہارے اپنوں میں سے لازمی طور پر چار گواہ ہونے چاہیں۔ اگر وہ گواہی دیتے ہیں، تو پھر تم ایسی عورتوں کو اُن کے گھروں میں اُس وقت تک رکھو جب تک کہ وہ مر نہ جائیں، یا جب تک کہ اللہ اُن کے لیے باہر نکلنے کا راستہ پیدا نہ کردے۔*
Footnote:
4:15 A woman witnessed by four people in the act of committing adultery on four different occasions, with four different partners, represents a danger to public health. Such a woman is a depository of germs, and a health quarantine protects the society from her. A good example of an exit that saves a quarantined woman is marriage – someone may wish to marry her, and thus protect her and the society.
فٹ نوٹ:
4:15 وہ عورت جس کی زنا کی گواہی چار مختلف مواقع پر، چار مختلف ساتھیوں کے ساتھ، چار لوگوں نے دی ہو، وہ عوامی صحت کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔ایسی عورت جراثیم کی آماجگاه ہے۔اور طبی قرنطینہ معاشرے کو اُس سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایک اچھی مثال جو طبی قرنطینہ میں رہنے والی عورت کو بچا سکتی ہے ، وہ شادی ہے۔کوئی شخص اُس سے شادی کرنے کی خواہش کر سکتا ہے، اور ایسے وہ اُس عورت کو اور معاشرے کو بچا سکتا ہے۔
وَالَّذانِ يَأتِيٰنِها مِنكُم فَـٔاذوهُما ۖ فَإِن تابا وَأَصلَحا فَأَعرِضوا عَنهُما ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ تَوّابًا رَحيمًا
[4:16] The couple who commits adultery shall be punished.* If they repent and reform, you shall leave them alone. GOD is Redeemer, Most Merciful.
[4:16] وہ جوڑا جو زنا کرتا ہے اُسے سزا دی جائے۔*اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کریں،تو تم انہیں چھوڑ دو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Footnote:
*4:16 Public exposure of the sinners is a major deterrent, as we see in 5:38 and 24:2.
فٹ نوٹ:
*4:16 گناہ گاروں کا عوام کے سامنے بے نقاب ہونا دوسروں کے لیے ایک بڑی عبرت ہے۔ جیسے کہ ہم 5:38 اور 24:2 میں دیکھتے ہیں۔
إِنَّمَا التَّوبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذينَ يَعمَلونَ السّوءَ بِجَهٰلَةٍ ثُمَّ يَتوبونَ مِن قَريبٍ فَأُولٰئِكَ يَتوبُ اللَّهُ عَلَيهِم ۗ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا
Repentance
[4:17] Repentance is acceptable by GOD from those who fall in sin out of ignorance, then repent immediately thereafter. GOD redeems them. GOD is Omniscient, Most Wise”
توبہ
[4:17] اللہ اُن کی توبہ قبول کرتاُ ہے جو نادانی میں گناہ کر بیٹھتے ہیں، پھر فوراً اُس کے بعد توبہ کر لیتے ہیں۔اللہ انہیں بخش دیتاہے۔ اللہ سب سے زیادہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
وَلَيسَتِ التَّوبَةُ لِلَّذينَ يَعمَلونَ السَّيِّـٔاتِ حَتّىٰ إِذا حَضَرَ أَحَدَهُمُ المَوتُ قالَ إِنّى تُبتُ الـٰٔنَ وَلَا الَّذينَ يَموتونَ وَهُم كُفّارٌ ۚ أُولٰئِكَ أَعتَدنا لَهُم عَذابًا أَليمًا
[4:18] Not acceptable is the repentance of those who commit sins until death comes to them, then say, “Now I repent.” Nor is it acceptable from those who die as disbelievers. For these, we have prepared a painful retribution”
[4:18] اُن لوگوں کی توبہ قابل قبول نہیں جو اُس وقت تک گناہ کرتے رہتے ہیں جب تک کہ انہیں موت نہ آ جائے، پھر کہیں،”اب میں توبہ کرتا ہوں۔” نہ ہی اُن کی قابل قبول ہے جو کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں۔ اُن کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھاہے۔”
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا يَحِلُّ لَكُم أَن تَرِثُوا النِّساءَ كَرهًا ۖ وَلا تَعضُلوهُنَّ لِتَذهَبوا بِبَعضِ ما ءاتَيتُموهُنَّ إِلّا أَن يَأتينَ بِفٰحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ ۚ وَعاشِروهُنَّ بِالمَعروفِ ۚ فَإِن كَرِهتُموهُنَّ فَعَسىٰ أَن تَكرَهوا شَيـًٔا وَيَجعَلَ اللَّهُ فيهِ خَيرًا كَثيرًا
[4:19] O you who believe, it is not lawful for you to inherit what the women leave behind, against their will. You shall not force them to give up anything you had given them, unless they commit a proven adultery. You shall treat them nicely. If you dislike them, you may dislike something wherein GOD has placed a lot of good.
[4:19] اے ایمان والو، یہ تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم عورتوں کی پیچھے چھوڑی ہوئی چیزوں کے وارث بنو، اُن کی وصیت کے خلاف۔ تم انہیں کسی ایسی چیز کو چھوڑنے پر مجبور مت کرو جو تم اُنہیں دے چکے تھے، جب تک کہ انہوں نے ثابت شدہ زنا نہ کیا ہو۔ تم اُن کے ساتھ اچھا برتاو کرو۔اگر وہ تمہیں نا پسند ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ تم کسی ایسی چیز کو ناپسند کر رہے ہو جس میں اللہ نے تمہارے لیے بہت سی اچھائیاں رکھی ہیں۔
وَإِن أَرَدتُمُ استِبدالَ زَوجٍ مَكانَ زَوجٍ وَءاتَيتُم إِحدىٰهُنَّ قِنطارًا فَلا تَأخُذوا مِنهُ شَيـًٔا ۚ أَتَأخُذونَهُ بُهتٰنًا وَإِثمًا مُبينًا
Protection for Women
[4:20] If you wish to marry another wife, in place of your present wife, and you had given any of them a great deal, you shall not take back anything you had given her. Would you take it fraudulently, maliciously, and sinfully?
عورتوں کا تحفظ
[4:20] اگر تم اپنی موجودہ بیوی کی جگہ دوسری بیوی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہو، اور تم اُن میں سے کسی کو بہت کچھ دے چکے ہو، تو جو کچھ بھی تم نے انہیں دیا ہے اُس میں سے کچھ بھی واپس مت لو۔ کیا تم اُسے دھوکہ دہی، بدنیتی، اور گناہ گاری سے واپس لو گے؟
وَكَيفَ تَأخُذونَهُ وَقَد أَفضىٰ بَعضُكُم إِلىٰ بَعضٍ وَأَخَذنَ مِنكُم ميثٰقًا غَليظًا
[4:21] How could you take it back, after you have been intimate with each other, and they had taken from you a solemn pledge?
[4:21] تم اُسے کیسے واپس لے سکتے ہو، جب کہ تم ایک دوسرے سے مباشرت کر چکے ہو، اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی تھیں؟
وَلا تَنكِحوا ما نَكَحَ ءاباؤُكُم مِنَ النِّساءِ إِلّا ما قَد سَلَفَ ۚ إِنَّهُ كانَ فٰحِشَةً وَمَقتًا وَساءَ سَبيلًا
Respect for the Father
[4:22] Do not marry the women who were previously married to your fathers—existing marriages are exempted and shall not be broken—for it is a gross offense, and an abominable act.
والد کا احترام
[4:22] اُن عورتوں سے شادی مت کرو جن کی پہلے تمہارے والد سےُ شادی ہوئی تھی—موجودہ شادیاں اِس حکم سے مبرا ہیں اور انہیں توڑا نہ جائے— کیونکہ یہ ایک سنگین جرم، اور قابل نفرت عمل ہے۔
حُرِّمَت عَلَيكُم أُمَّهٰتُكُم وَبَناتُكُم وَأَخَوٰتُكُم وَعَمّٰتُكُم وَخٰلٰتُكُم وَبَناتُ الأَخِ وَبَناتُ الأُختِ وَأُمَّهٰتُكُمُ الّٰتى أَرضَعنَكُم وَأَخَوٰتُكُم مِنَ الرَّضٰعَةِ وَأُمَّهٰتُ نِسائِكُم وَرَبٰئِبُكُمُ الّٰتى فى حُجورِكُم مِن نِسائِكُمُ الّٰتى دَخَلتُم بِهِنَّ فَإِن لَم تَكونوا دَخَلتُم بِهِنَّ فَلا جُناحَ عَلَيكُم وَحَلٰئِلُ أَبنائِكُمُ الَّذينَ مِن أَصلٰبِكُم وَأَن تَجمَعوا بَينَ الأُختَينِ إِلّا ما قَد سَلَفَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ غَفورًا رَحيمًا
Incest Forbidden
[4:23] Prohibited for you (in marriage) are your mothers, your daughters, your sisters, the sisters of your fathers, the sisters of your mothers, the daughters of your brother, the daughters of your sister, your nursing mothers, the girls who nursed from the same woman as you, the mothers of your wives, the daughters of your wives with whom you have consummated the marriage—if the marriage has not been consummated, you may marry the daughter. Also prohibited for you are the women who were married to your genetic sons. Also, you shall not be married to two sisters at the same time—but do not break up existing marriages. GOD is Forgiver, Most Merciful.
محرمات سے شادی کی ممانعت
[4:23] تمہارے لیے ممنوع ہیں (شادی کے لیے)، تمہاری مائیں، تمہاری بیٹیاں، تمہاری بہنیں، تمہارے باپ کی بہنیں، تمہاری ماؤں کی بہنیں، تمہارے بھائی کی بیٹیاں، تمہاری بہن کی بیٹیاں، تمہیں دودھ پلانے والی مائیں ،وہ لڑکیاں جنہوں نے اُس عورت سے دودھ پیا ہو جس سے تم نے بھی پیا ہے، تمہاری بیویوں کی مائیں، تماری بیویوں کی بیٹیاں جن کے ساتھ تم ازدواجی تعلق قائم کر چکے ہو، اگر ازدواجی تعلق قائم نہ کیا ہو تو تم اُن کی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتے ہو ۔ مزید یہ کہ تمہارے لیے اُن عورتوں کے ساتھ شادی کرنا بھی منع ہے جو تمہارے سگے بیٹوں کی بیویاں تھیں۔ اِس کے علاوہ ایک ہی وقت میں تمہیں دو بہنوں کے ساتھ شادی کرنا بھی منع ہے۔ لیکن موجودہ شادیوں کو مت توڑو۔ اللہ معاف کرنے والا، انتہائی مہربان ہے ۔
وَالمُحصَنٰتُ مِنَ النِّساءِ إِلّا ما مَلَكَت أَيمٰنُكُم ۖ كِتٰبَ اللَّهِ عَلَيكُم ۚ وَأُحِلَّ لَكُم ما وَراءَ ذٰلِكُم أَن تَبتَغوا بِأَموٰلِكُم مُحصِنينَ غَيرَ مُسٰفِحينَ ۚ فَمَا استَمتَعتُم بِهِ مِنهُنَّ فَـٔاتوهُنَّ أُجورَهُنَّ فَريضَةً ۚ وَلا جُناحَ عَلَيكُم فيما تَرٰضَيتُم بِهِ مِن بَعدِ الفَريضَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَليمًا حَكيمًا
Mutual Attraction And Dowry Required
[4:24] Also prohibited are the women who are already married, unless they flee their disbelieving husbands who are at war with you.* These are GOD’s commandments to you. All other categories are permitted for you in marriage, so long as you pay them their due dowries. You shall maintain your morality, by not committing adultery. Thus, whoever you like among them, you shall pay them the dowry decreed for them. You commit no error by mutually agreeing to any adjustments to the dowry. GOD is Omniscient, Most Wise.
باہمی کشش اور مہر کا حکم
[4:24] وہ عورتیں بھی (شادی کے لیے) ممنوع ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہیں، جب تک کہ وہ اپنے اُن منکرین شوہروں کو چھوڑ کر نہ آ جائیں جو تمہارے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔* یہ تمہارے لیے اللہ کے احکامات ہیں۔ تمام دوسری اقسام شادی میں تمہارے لیے جائز ہیں، بشرطیکہ تم انہیں اُن کا حق مہر ادا کرو۔ تم زنا سے پرہیز کرتے ہوے اپنا اچھا کردار قائم رکھو،۔ پس، اُن میں سے تم جس کو بھی پسند کرو، اُنہیں اُن کا حق مہر ادا کرو جس کا حکم دیا گیاہے۔تم حق مہر میں کسی بھی سمجھوتے پر باہمی اتفاق کرتے ہوۓ کوئی غلطی نہیں کرتے۔ اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ، انتہائی دانا ہے۔
Footnote:
*4:24 If believing women flee their disbelieving husbands who are at war with the believers, they do not have to obtain a divorce before remarriage. See 60:10.
فٹ نوٹ:
*4:24 اگر مومن عورتیں اپنے کافر شوہروں کو چھوڑ آئیں جو مومنین کے خلاف جنگ میں ہیں، انہیں دوبارہ شادی کرنے سے پہلے طلاق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دیکھیں 60 :10۔
وَمَن لَم يَستَطِع مِنكُم طَولًا أَن يَنكِحَ المُحصَنٰتِ المُؤمِنٰتِ فَمِن ما مَلَكَت أَيمٰنُكُم مِن فَتَيٰتِكُمُ المُؤمِنٰتِ ۚ وَاللَّهُ أَعلَمُ بِإيمٰنِكُم ۚ بَعضُكُم مِن بَعضٍ ۚ فَانكِحوهُنَّ بِإِذنِ أَهلِهِنَّ وَءاتوهُنَّ أُجورَهُنَّ بِالمَعروفِ مُحصَنٰتٍ غَيرَ مُسٰفِحٰتٍ وَلا مُتَّخِذٰتِ أَخدانٍ ۚ فَإِذا أُحصِنَّ فَإِن أَتَينَ بِفٰحِشَةٍ فَعَلَيهِنَّ نِصفُ ما عَلَى المُحصَنٰتِ مِنَ العَذابِ ۚ ذٰلِكَ لِمَن خَشِىَ العَنَتَ مِنكُم ۚ وَأَن تَصبِروا خَيرٌ لَكُم ۗ وَاللَّهُ غَفورٌ رَحيمٌ
[4:25] Those among you who cannot afford to marry free believing women, may marry believing slave women. GOD knows best about your belief, and you are equal to one another, as far as belief is concerned. You shall obtain permission from their guardians before you marry them, and pay them their due dowry equitably. They shall maintain moral behavior, by not committing adultery, or having secret lovers. Once they are freed through marriage, if they commit adultery, their punishment shall be half of that for the free women.* Marrying a slave shall be a last resort for those unable to wait. To be patient is better for you. GOD is Forgiver, Most Merciful.
[4:25] تم میں سے وہ جو آزاد مومن عورتوں سے شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، مومن کنیزوں سے شادی کر سکتے ہیں۔ اللہ کو تمہارے عقیدے کے بارے میں بہترین علم ہے، جہاں تک عقیدے کا تعلق ہے تم ایک دوسرے کے برابر ہو۔ تم اُن سے شادی کرنے سے پہلے اُن کے سرپرستوں سے اجازت لو، اور انہیں اُن کا حق مہر منصفانہ طور پر ادا کرو۔ وہ زنا اور خفیہ عاشق رکھنے سے اجتناب کر تے ہوئے اپنا اچھا اخلاقی رویہ برقرار رکھیں۔ایک بار اگر شادی سے آزاد ہونے کے بعد وہ زنا کرتی ہیں، تو اُن کی سزا آزاد عورتوں سے آدھی ہونی چاہیے، اُن کے لیے جو انتظار نہیں کر سکتے، ایک غلام سے شادی کرنا، آخری چارہ کار ہونا چاہیے۔صبر کرنا تمہارے لیے بہتر ہے۔اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Footnote:
*4:25 This law proves that the punishment for adultery could not possibly be stoning to death as stated in the laws of corrupted Muslims (see 24:2).
فٹ نوٹ:
*4:25 یہ قانون ثابت کرتا ہے کہ زنا کی سزا ممکنہ طور پر سنگسار کر کے ہلاک کر دینا نہیں ہوسکتی جیسا کہ بگڑے ہوئے مسلمانوں کے قوانین میں بیان کیا گیا ہے (24:2 دیکھیں)۔
يُريدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُم وَيَهدِيَكُم سُنَنَ الَّذينَ مِن قَبلِكُم وَيَتوبَ عَلَيكُم ۗ وَاللَّهُ عَليمٌ حَكيمٌ
[4:26] GOD wills to explain things for you, and to guide you through past precedents, and to redeem you. GOD is Omniscient, Most Wise.
[4:26] اللہ تمہارےلیے چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہے، اور ماضی کی مثالوں کے ذریعے تمہاری رہنمائی کرنا چاہتا ہے، اور تمہیں نجات دلانا چاہتا ہے۔ اللہ سب سے زیادہ جاننے والا، انتہائی داناہے۔
وَاللَّهُ يُريدُ أَن يَتوبَ عَلَيكُم وَيُريدُ الَّذينَ يَتَّبِعونَ الشَّهَوٰتِ أَن تَميلوا مَيلًا عَظيمًا
God’s Mercy
[4:27] GOD wishes to redeem you, while those who pursue their lusts wish that you deviate a great deviation.
اللہ کا رحم
[4:27] اللہ تمہیں بخشنا چاہتا ہے ، جب کہ وہ جو اپنی ہوس کا پیچھا کرتے ہیں وہ یہ خواہش کرتے ہیں کہ تم ایک بڑی گمراہی میں بھٹک جاؤ۔
يُريدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُم ۚ وَخُلِقَ الإِنسٰنُ ضَعيفًا
[4:28] GOD wishes to lighten your burden, for the human being is created weak
[4:28] اللہ تمہارا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہے، کیونکہ انسان کو کمزور بنایا گیا ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَأكُلوا أَموٰلَكُم بَينَكُم بِالبٰطِلِ إِلّا أَن تَكونَ تِجٰرَةً عَن تَراضٍ مِنكُم ۚ وَلا تَقتُلوا أَنفُسَكُم ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ بِكُم رَحيمًا
Murder, Suicide, and Illicit Gains Prohibited
[4:29] O you who believe, do not consume each others’ properties illicitly—only mutually acceptable transactions are permitted. You shall not kill yourselves. GOD is Merciful towards you.
قتل، خودکشی، اور ناجائز منافع ممنوع ہے۔
[4:29] اے ایمان والو، ایک دوسرے کی جائیدادوں کو ناجائز طریقے سے مت کھاؤ—صرف باہمی رضامندی سے لین دین کی اجازت ہے۔تم اپنے آپ کو قتل مت کرو۔ اللہ تم پر مہربان ہے۔
وَمَن يَفعَل ذٰلِكَ عُدوٰنًا وَظُلمًا فَسَوفَ نُصليهِ نارًا ۚ وَكانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسيرًا
[4:30] Anyone who commits these transgressions, maliciously and deliberately, we will condemn him to Hell. This is easy for GOD to do.
[4:30]جو کوئی بھی بدنیتی سےاور جان بوجھ کر یہ گناہ کرے گا، ہم اُسےجہنم میں ڈالیں گے۔ ایسا کرنا اللہ کے لیے آسان ہے۔
إِن تَجتَنِبوا كَبائِرَ ما تُنهَونَ عَنهُ نُكَفِّر عَنكُم سَيِّـٔاتِكُم وَنُدخِلكُم مُدخَلًا كَريمًا
[4:31] If you refrain from committing the gross sins that are prohibited for you, we will remit your sins, and admit you an honorable admittance.
[4:31] اگر تم بڑے گناہ کرنے سے باز رہو گے جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، تو ہم تمہارے گناہوں کو معاف کر دیں گے، اور تمہیں داخلہ دیں گے (جنت میں) ایک باعزت داخلہ۔
وَلا تَتَمَنَّوا ما فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعضَكُم عَلىٰ بَعضٍ ۚ لِلرِّجالِ نَصيبٌ مِمَّا اكتَسَبوا ۖ وَلِلنِّساءِ نَصيبٌ مِمَّا اكتَسَبنَ ۚ وَسـَٔلُوا اللَّهَ مِن فَضلِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ بِكُلِّ شَيءٍ عَليمًا
Men and Women Endowed With Unique Qualities
[4:32] You shall not covet the qualities bestowed upon each other by GOD; the men enjoy certain qualities, and the women enjoy certain qualities. You may implore GOD to shower you with His grace. GOD is fully aware of all things.
مردوں اور عورتوں کو منفرد خصوصیات سے نوازا گیا ہے
[4:32] تم ایک دوسرے کی اللہ کی طرف سے عطا کردہ خصوصیات کی حسرت مت کرو؛ ۔ مرد کچھ خاص خوبیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور عورتیں کچھ خاص خوبیوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔تم اللہ سے دعا کر سکتے ہو کہ وہ تم پر اپنی رحمت کی بارش کرے۔اللہ تمام چیزوں سے مکمل طور پر باخبر ہے۔
وَلِكُلٍّ جَعَلنا مَوٰلِىَ مِمّا تَرَكَ الوٰلِدانِ وَالأَقرَبونَ ۚ وَالَّذينَ عَقَدَت أَيمٰنُكُم فَـٔاتوهُم نَصيبَهُم ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ شَهيدًا
Do Not Object to the Inheritance Laws Proposed by God
[4:33] For each of you, we have designated shares from the inheritance left by the parents and the relatives. Also those related to you through marriage, you shall give them their due share. GOD witnesses all.
اللہ کے تجویز کردہ وراثت کے قوانین پر اعتراض نہ کریں
[4:33] تم میں سے ہر ایک کے لیے، ہم نےوالدین اور رشتہ داروں کی چھوڑی ہوئی وراثت میں سے حصہ مقرر کیا ہے۔ اور وہ بھی جن کا شادی کے ذریعے تم سے رشتہ ہے، تم انہیں اُن کا واجب حصہ ادا کرو۔ اللہ سب کچھ دیکھتا ہے۔
الرِّجالُ قَوّٰمونَ عَلَى النِّساءِ بِما فَضَّلَ اللَّهُ بَعضَهُم عَلىٰ بَعضٍ وَبِما أَنفَقوا مِن أَموٰلِهِم ۚ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِلغَيبِ بِما حَفِظَ اللَّهُ ۚ وَالّٰتى تَخافونَ نُشوزَهُنَّ فَعِظوهُنَّ وَاهجُروهُنَّ فِى المَضاجِعِ” “وَاضرِبوهُنَّ ۖ فَإِن أَطَعنَكُم فَلا تَبغوا عَلَيهِنَّ سَبيلًا ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَلِيًّا كَبيرًا
Do Not Beat Your Wife*
[4:34] The men are made responsible for the women,** and GOD has endowed them with certain qualities, and made them the bread earners. The righteous women will cheerfully accept this arrangement, since it is GOD’s commandment, and honor their husbands during their absence. If you experience rebellion from the women, you shall first talk to them, then (you may use negative incentives like) deserting them in bed, then you may (as a last alternative) beat them. If they obey you, you are not permitted to transgress against them. GOD is Most High, Supreme.
اپنی بیوی کو مت مارو
[4:34] مردوں کو عورتوں کے لیے ذمے دار بنایا گیا ہے، ** اور اللہ نے انہیں کچھ خاص خصوصیات سے نوازا ہے، اور انہیں روزی کمانے والا بنایا ہے۔ نیک عورتیں اِس انتظام کو بخوشی قبول کریں گی، کیونکہ یہ اللہ کا حکم ہے، اور اپنے شوہروں کی غیر موجودگی میں اُن کا احترام کریں گی۔اگرتم عورتوں میں سرکشی محسوس کرو، تو تم پہلے اُن سے بات کرو، پھر (تم منفی حربے استعمال کر سکتے ہو جیسے کہ ) انہیں بستر پر تنہا چھوڑ دو، پھر تم (آخری حربے کے طور پر) انہیں مار سکتے ہو۔ اگر وہ تمہاری بات مان جائیں، تو پھر تمہیں اُن کے ساتھ زیادتی کرنےکی اجازت نہیں ہے۔اللہ سب سے بلند، اعلیٰ ہے۔
footnote:
*4:34 God prohibits wife-beating by using the best psychological approach. For example, if I don’t want you to shop at Market X, I will ask you to shop at Market Y, then at Market Z, then, as a last resort, at Market X. This will effectively stop you from shopping at Market X, without insulting you. Similarly, God provides alternatives to wife-beating; reasoning with her first, then employing certain negative incentives. Remember that the theme of this sura is defending the women’s rights and countering the prevalent oppression of women. Any interpretation of the verses of this sura must be in favor of the women. This sura’s theme is “protection of women. ”
فٹ نوٹ:
*4:34 اللہ بہترین نفسیاتی طریقہ استعمال کرتے ہوئے بیوی کو مارنے سے منع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر میں نہیں چاہتا کہ تم مارکیٹ X میں خریداری کرو، تو میں تم سے کہوں گا کہ تم مارکیٹ y میں جا کر خریداری کرو، اُس کے بعد مارکیٹ z کا کہوں گا تو پھر آخری حربے کے طور پر مارکیٹ x کا کہوں گا، اِس طرح تمہاری توہین کیے بغیر تمہیں مارکیٹ xسے خریداری کرنے سے روکا جا سکے گا۔اسی طرح، اللہ بیوی کو مارنے کا متبادل فراہم کرتا ہے۔ سب سےپہلے دلائل کے ساتھ اُس سے بات کی جائے، پھر کچھ منفی حربےاستعمال کیے جائیں ۔ یاد رہے کہ اِس سورت کا موضوع عورتوں کے حقوق کا دفاع اور عورتوں پر ہونے والے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔ لہٰذا اِس سورت کی آیات کی جو بھی تشریح کی جائے وہ لازمی طور پر عورتوں کی حمایت میں ہونی چاہیے۔ اِس سورت کا بنیادی موضوع “عورتوں کا تحفظ” ہے۔”
footnote:
*4:34 This expression simply means that God is appointing the husband as “captain of the ship.” Marriage is like a ship, and the captain runs it after due consultation with his officers. A believing wife readily accepts God’s appointment, without mutiny.”
فٹ نوٹ:
*4:34 اِس اظہار کا سادہ مطلب ہے کہ اللہ شوہر کو “بیڑے کا کپتان” مقرر کر رہا ہے۔ شادی ایک بحری جہاز کی مانند ہوتی ہے اور کپتان اسے اپنے افسران کے باہم مشورے کے ساتھ چلاتا ہے۔ ایک مومن بیوی اللہ کے اِس مقرر کردہ ذمہ داری کو بغیر کسی بغاوت کے فورا قبول کرتی ہے۔”
وَإِن خِفتُم شِقاقَ بَينِهِما فَابعَثوا حَكَمًا مِن أَهلِهِ وَحَكَمًا مِن أَهلِها إِن يُريدا إِصلٰحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَينَهُما ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَليمًا خَبيرًا
Marriage Arbitration
[4:35] If a couple fears separation, you shall appoint an arbitrator from his family and an arbitrator from her family; if they decide to reconcile, GOD will help them get together. GOD is Omniscient, Cognizant.
شادی کے لیے ثالث کا ہونا
[4:35] اگر ایک جوڑے کو علیحدگی کا اندیشہ ہو تو تم ایک ثالث شوہر کے رشتے داروں میں سے، اور ایک ثالث بیوی کے رشتے داروں میں سے مقرر کرو۔ اگر وہ صلح کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تواللہ انہیں اکٹھا ہونے میں مدد کرے گا۔ اللہ سب کچھ جاننے والا، باخبر ہے۔
وَاعبُدُوا اللَّهَ وَلا تُشرِكوا بِهِ شَيـًٔا ۖ وَبِالوٰلِدَينِ إِحسٰنًا وَبِذِى القُربىٰ وَاليَتٰمىٰ وَالمَسٰكينِ وَالجارِ ذِى القُربىٰ وَالجارِ الجُنُبِ وَالصّاحِبِ بِالجَنبِ وَابنِ السَّبيلِ وَما مَلَكَت أَيمٰنُكُم ۗ إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ مَن كانَ مُختالًا فَخورًا
Major Commandments
[4:36] You shall worship GOD alone—do not associate anything with Him. You shall regard the parents, the relatives, the orphans, the poor, the related neighbor, the unrelated neighbor, the close associate, the traveling alien, and your servants. GOD does not like the arrogant show-offs.
اہم احکامات
[4:36] تم واحد اللہ کی عبادت کرو—اُس کے ساتھ کسی اور چیز کو شریک نہ کرو۔ تم والدین، رشتے داروں، یتیموں، غریبوں، رشتہ دار پڑوسی، انجان پڑوسی، قریبی ساتھی، اجنبی مسافر اور اپنے خادموں کا خیال رکھو۔ اللہ کو گھمنڈی دیکھاوا کرنے والے ناپسند ہیں۔
الَّذينَ يَبخَلونَ وَيَأمُرونَ النّاسَ بِالبُخلِ وَيَكتُمونَ ما ءاتىٰهُمُ اللَّهُ مِن فَضلِهِ ۗ وَأَعتَدنا لِلكٰفِرينَ عَذابًا مُهينًا
[4:37] The ones who are stingy, exhort the people to be stingy, and conceal what GOD has bestowed upon them from His bounties. We have prepared for the disbelievers a shameful retribution.
[4:37] وہ جو بخیل ہیں، لوگوں کو بھی کنجوسی کی ترغیب دیتے ہیں، اور چھپاتے ہیں اُس کو جو اللہ نے اپنی نعمتوں میں سے انہیں عطا کیا ہے۔ ہم نے منکرین کے لیے ایک شرم ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
وَالَّذينَ يُنفِقونَ أَموٰلَهُم رِئاءَ النّاسِ وَلا يُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَلا بِاليَومِ الءاخِرِ ۗ وَمَن يَكُنِ الشَّيطٰنُ لَهُ قَرينًا فَساءَ قَرينًا
[4:38] They give money to charity only to show off, while disbelieving in GOD and the Last Day. If one’s companion is the devil, that is the worst companion.
[4:38] وہ خیرات کے لیے پیسے دیتے ہیں صرف دیکھاوے کے لیے، جبکہ وہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اگر کسی کا ساتھی شیطان ہے، تو وہ بدترین ساتھی ہے۔
وَماذا عَلَيهِم لَو ءامَنوا بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ وَأَنفَقوا مِمّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ ۚ وَكانَ اللَّهُ بِهِم عَليمًا
[4:39] Why do they not believe in GOD and the Last Day, and give from GOD’s provisions to them? GOD is fully aware of them.
[4:39] وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان کیوں نہیں لاتے، اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے کیوں نہیں دیتے؟ اللہ اُن سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لا يَظلِمُ مِثقالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضٰعِفها وَيُؤتِ مِن لَدُنهُ أَجرًا عَظيمًا
Divine Justice
[4:40] GOD does not inflict an atom’s weight of injustice. On the contrary, He multiplies the reward manifold for the righteous work, and grants from Him a great recompense.
عدل الٰہی
[4:40] اللہ ذرے کے برابر بھی ناانصافی نہیں کرتا- اِس کے بر عکس، وہ نیک اعمالوں کا انعام کئی گنا بڑھا کر عطا کرتا ہے، اور اپنی طرف سے ایک عظیم اجر عطا کرتا ہے۔
فَكَيفَ إِذا جِئنا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهيدٍ وَجِئنا بِكَ عَلىٰ هٰؤُلاءِ شَهيدًا
[4:41] Thus, when the day (of judgment) comes, we will call upon a witness from each community, and you (the messenger) will serve as a witness among these people.
[4:41] پس، جب (قیامت کا) دن آئے گا تو ہم ہر قوم میں سے ایک گواہ کو بلائیں گے، اور تم (رسول) اُن لوگوں کے درمیان گواہی دو گے۔
يَومَئِذٍ يَوَدُّ الَّذينَ كَفَروا وَعَصَوُا الرَّسولَ لَو تُسَوّىٰ بِهِمُ الأَرضُ وَلا يَكتُمونَ اللَّهَ حَديثًا
[4:42] On that day, those who disbelieved and disobeyed the messenger will wish that they were level with the ground; not a single utterance will they be able to hide from GOD.
[4:42] اُس دن، وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور رسول کی نافرمانی کی، یہ خواہش کریں گے کہ کاش وہ زمین کے برابر ہو جاتے؛. وہ ایک بھی بات اللہ سے نہ چھپا سکیں گے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَقرَبُوا الصَّلوٰةَ وَأَنتُم سُكٰرىٰ حَتّىٰ تَعلَموا ما تَقولونَ وَلا جُنُبًا إِلّا عابِرى سَبيلٍ حَتّىٰ تَغتَسِلوا ۚ وَإِن كُنتُم مَرضىٰ أَو عَلىٰ سَفَرٍ أَو جاءَ أَحَدٌ مِنكُم مِنَ الغائِطِ أَو لٰمَستُمُ النِّساءَ فَلَم تَجِدوا ماءً فَتَيَمَّموا صَعيدًا طَيِّبًا فَامسَحوا بِوُجوهِكُم وَأَيديكُم ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَفُوًّا غَفورًا
What Nullifies Ablution
[4:43] O you who believe, do not observe the Contact Prayers (Salat) while intoxicated, so that you know what you are saying. Nor after sexual orgasm without bathing, unless you are on the road, traveling; if you are ill or traveling, or you had urinary or fecal-related excretion (such as gas), or contacted the women (sexually), and you cannot find water, you shall observe Tayammum (dry ablution) by touching clean dry soil, then wiping your faces and hands therewith. GOD is Pardoner, Forgiver.
وضو کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے
[4:43] اے ایمان والو، نشے کی حالت میں نماز مت پڑھو، تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔ نہ ہی جنسی ملاپ کے بعد بغیر غسل کیےبشرطیکہ تم سڑک پر ہو؛ سفر کرتے ہوئے، اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو، یا تمہیں پیشاب یا پاخانہ سے متعلق اخراج (جیسے کہ گیس)ہو، یا عورتوں سے (جنسی طور پر) رابطہ کیا ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے، تو تم صاف خشک مٹی کو ہاتھ سے چھونے کے بعد اُسے چہرے اور ہاتھوں پر پھیر کر تیمم (خشک وضو) کرو ۔ اللہ معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے۔
أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ أوتوا نَصيبًا مِنَ الكِتٰبِ يَشتَرونَ الضَّلٰلَةَ وَيُريدونَ أَن تَضِلُّوا السَّبيلَ
[4:44] Have you noted those who received a portion of the scripture, and how they choose to stray, and wish that you stray from the path?
[4:44] کیا تم نے اُن پر غور کیا جنہوں نے کتاب کا کچھ حصہ وصول کیا، اور کس طرح انھوں نے گمراہ ہونے کا انتخاب کیا، اور چاہتے ہیں کہ تم راستے سے بھٹک جاؤ؟
وَاللَّهُ أَعلَمُ بِأَعدائِكُم ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفىٰ بِاللَّهِ نَصيرًا
[4:45] GOD knows best who your enemies are. GOD is the only Lord and Master. God is the only Supporter.
[4:45] اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمن کون ہیں۔ اللہ ہی واحد رب اور مالک ہے۔ اللہ ہی واحد مددگارہے۔
مِنَ الَّذينَ هادوا يُحَرِّفونَ الكَلِمَ عَن مَواضِعِهِ وَيَقولونَ سَمِعنا وَعَصَينا وَاسمَع غَيرَ مُسمَعٍ وَرٰعِنا لَيًّا بِأَلسِنَتِهِم وَطَعنًا فِى الدّينِ ۚ وَلَو أَنَّهُم قالوا سَمِعنا وَأَطَعنا وَاسمَع وَانظُرنا لَكانَ خَيرًا لَهُم وَأَقوَمَ وَلٰكِن لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفرِهِم فَلا يُؤمِنونَ إِلّا قَليلًا
[4:46] Among those who are Jewish, some distort the words beyond the truth, and they say, “We hear, but we disobey,” and “Your words are falling on deaf ears,” and “Raa’ena* (be our shepherd),” as they twist their tongues to mock the religion. Had they said, “We hear, and we obey,” and “We hear you,” and “Unzurna (watch over us),” it would have been better for them, and more righteous. Instead, they have incurred condemnation from GOD due to their disbelief. Consequently, the majority of them cannot believe.”
[4:46] یہودیوں میں سے کچھ لوگ، سچ سے بالا تر ہو کر الفاظ کو بگاڑ دیتے ہیں، اور وہ کہتے ہیں، “ہم سنتے ہیں، مگرہم نافرمانی کرتے ہیں،” اور “تمہارے الفاظ بہرے کانوں پر پڑ رہے ہیں،” اور “راعینا”* ( ہمارا چرواہا بنو ) ایسے وہ اپنی زبانیں موڑتے ہوئے مذہب کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اگر انہوں نے یہ کہا ہوتا، “ ہم سنتے ہیں، اور ہم اطاعت کرتے ہیں،” اور “ ہم تمہاری بات سنتے ہیں “ اور “اُنظرنا” ( ہماری نگرانی کرو )، “یہ اُن کے لئیے بہتر ہوتا، اور زیادہ نیک ہوتا۔ اِس کی بجائے، اپنے کفر کی وجہ سے وہ اپنے اوپر اللہ کی مزمت لے آئے ۔ نتیجتاً، اُن میں سے اکثر ایمان نہیں لا سکتے۔”
يٰأَيُّهَا الَّذينَ أوتُوا الكِتٰبَ ءامِنوا بِما نَزَّلنا مُصَدِّقًا لِما مَعَكُم مِن قَبلِ أَن نَطمِسَ وُجوهًا فَنَرُدَّها عَلىٰ أَدبارِها أَو نَلعَنَهُم كَما لَعَنّا أَصحٰبَ السَّبتِ ۚ وَكانَ أَمرُ اللَّهِ مَفعولًا
[4:47] O you who received the scripture, you shall believe in what we reveal herein, confirming what you have, before we banish certain faces to exile, or condemn them as we condemned those who desecrated the Sabbath. GOD’s command is done.
[4:47] اے اہل کتاب، تم اُس پر ایمان لاؤ جو ہم نے اِس میں نازل کیا ہے، جو اُس کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس موجود ہے، اِس سے پہلے کہ ہم کچھ چہروں کو جلاوطن کر دیں ، یا اُن کی ملامت کریں جیسے کہ ہم نے سبت کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ کیا۔اللہ کا حکم نافذ ہو چکا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لا يَغفِرُ أَن يُشرَكَ بِهِ وَيَغفِرُ ما دونَ ذٰلِكَ لِمَن يَشاءُ ۚ وَمَن يُشرِك بِاللَّهِ فَقَدِ افتَرىٰ إِثمًا عَظيمًا
The Unforgivable Sin
[4:48] GOD does not forgive idolatry,* but He forgives lesser offenses for whomever He wills. Anyone who sets up idols beside GOD, has forged a horrendous offense.
ناقابل معافی گناہ
[4:48] اللہ شرک کو معاف نہیں کرتا،* لیکن جسے چاہے اُس کے چھوٹے گناہ معاف کر دیتا ہے۔جو کوئی اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے, اُس نے ایک سنگین جرم گھڑ لیا ہے۔
Footnote:
*4:48 Idol worship is not forgivable, if maintained until death. One can always repent from any offense, including idolatry, before death comes (see 4:18 & 40:66).
فٹ نوٹ:
4:48 شرک قابل معافی نہیں، اگر مرتے دم تک برقرار رہے۔ موت آنے سے پہلے کوئی شخص کسی بھی جرم سے توبہ کر سکتا ہے، اُس میں شرک بھی شامل ہے، (دیکھیں 4:18 اور 40:66)۔
أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ يُزَكّونَ أَنفُسَهُم ۚ بَلِ اللَّهُ يُزَكّى مَن يَشاءُ وَلا يُظلَمونَ فَتيلًا
[4:49] Have you noted those who exalt themselves? Instead, GOD is the One who exalts whomever He wills, without the least injustice.
[4:49] کیا تم نے اُن پر غور کیا جو اپنی بڑائی بیان کرتے یں؟ اُس کی بجاۓ وہ اللہ ہی ہے جو جسے چاہتا ہے اُس کا رتبہ بلند کرتا ہے، بغیر ذرا برابر ناانصافی کے۔
انظُر كَيفَ يَفتَرونَ عَلَى اللَّهِ الكَذِبَ ۖ وَكَفىٰ بِهِ إِثمًا مُبينًا
[4:50] Note how they fabricate lies about GOD; what a gross offense this is!
[4:50] غور کرو کہ وہ کس طرح اللہ کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں؛ کیا ہی سنگین جرم ہے یہ!
أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ أوتوا نَصيبًا مِنَ الكِتٰبِ يُؤمِنونَ بِالجِبتِ وَالطّٰغوتِ وَيَقولونَ لِلَّذينَ كَفَروا هٰؤُلاءِ أَهدىٰ مِنَ الَّذينَ ءامَنوا سَبيلًا
[4:51] Have you noted those who received a portion of the scripture, and how they believe in idolatry and false doctrine, then say, “The disbelievers are better guided than the believers!
[4:51] کیا تم نے اُن لوگوں پر غور کیا، جنہوں نے کتاب کا کچھ حصہ وصول کیا، اور وہ کیسے شرک اور غلط عقیدوں پر یقین رکھتے ہیں، پھر کہتے ہیں، “ کافر مومنین سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں!!”
ئأُولٰئِكَ الَّذينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصيرًا
[4:52] It is they who incurred GOD’s condemnation, and whomever GOD condemns, you will not find any helper for him.
[4:52] یہ وہی ہیں جنہوں نے اپنے اوپر اللہ کی مذمت عائد کروا لی ہے ، اور اللہ جس کی مذمت کرتا ہے، تم اُس کے لیے کوئی مددگار نہیں پاؤگے۔
أَم لَهُم نَصيبٌ مِنَ المُلكِ فَإِذًا لا يُؤتونَ النّاسَ نَقيرًا
[4:53] Do they own a share of the sovereignty? If they did, they would not give the people as much as a grain.
[4:53] کیا حاکمیت میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ اگر ہوتا، تو وہ لوگوں کو ایک دانے کے برابر بھی نہ دیتے۔
أَم يَحسُدونَ النّاسَ عَلىٰ ما ءاتىٰهُمُ اللَّهُ مِن فَضلِهِ ۖ فَقَد ءاتَينا ءالَ إِبرٰهيمَ الكِتٰبَ وَالحِكمَةَ وَءاتَينٰهُم مُلكًا عَظيمًا
[4:54] Are they envious of the people because GOD has showered them with His blessings? We have given Abraham’s family the scripture, and wisdom; we granted them a great authority.
[4:54] کیا وہ لوگوں سے اِس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنی نعمتوں سے نوازا ہے؟ ہم نے ابراہیم کی آل کو مقدس کتاب، اور حکمت عطا کی؛ ہم نے انہیں ایک عظیم اقتدار عطا کیا۔
فَمِنهُم مَن ءامَنَ بِهِ وَمِنهُم مَن صَدَّ عَنهُ ۚ وَكَفىٰ بِجَهَنَّمَ سَعيرًا
[4:55] Some of them believed therein, and some of them repelled therefrom; Hell is the only just retribution for these.
[4:55] اُن میں سے کچھ اُس پر ایمان لے آئے، اور اُن میں سے کچھ اُس سے منہ موڑ گئے؛ اُن لوگوں کے لیے جہنم ہی ایک منصفانہ سزا ہے۔
إِنَّ الَّذينَ كَفَروا بِـٔايٰتِنا سَوفَ نُصليهِم نارًا كُلَّما نَضِجَت جُلودُهُم بَدَّلنٰهُم جُلودًا غَيرَها لِيَذوقُوا العَذابَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَزيزًا حَكيمًا
Allegorical Description of Hell
[4:56] Surely, those who disbelieve in our revelations, we will condemn them to the hellfire. Whenever their skins are burnt, we will give them new skins. Thus, they will suffer continuously. GOD is Almighty, Most Wise
جہنم کی تمثیلی تفصیل
[4:56] یقیناً، وہ لوگ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں، ہم انہیں جہنم کی آگ میں جھونک دیں گے۔ جب بھی اُن کی جلدیں جل جائیں گی، ہم انہیں نئی جلد دیں گے۔ پس، وہ مسلسل عذاب جھیلیں گے۔ اللہ قادر مطلق، انتہائی دانا ہے۔
وَالَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدخِلُهُم جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ خٰلِدينَ فيها أَبَدًا ۖ لَهُم فيها أَزوٰجٌ مُطَهَّرَةٌ ۖ وَنُدخِلُهُم ظِلًّا ظَليلًا
[4:57] As for those who believe and lead a righteous life, we will admit them into gardens with flowing streams; they abide therein forever. They will have pure spouses therein. We will admit them into a blissful shade.
[4:57] جہاں تک وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک زندگی بسر کرتے ہیں, ہم انہیں باغات میں داخل کریں گے جہاں ندیاں بہتی ہوں گی ؛ وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہاں اُن کے ساتھ پاکیزہ شریک حیات ہوں گے۔ہم انہیں خوشیوں بھرے ساۓ میں داخل کریں گے۔
إِنَّ اللَّهَ يَأمُرُكُم أَن تُؤَدُّوا الأَمٰنٰتِ إِلىٰ أَهلِها وَإِذا حَكَمتُم بَينَ النّاسِ أَن تَحكُموا بِالعَدلِ ۚ إِنَّ اللَّهَ نِعِمّا يَعِظُكُم بِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ سَميعًا بَصيرًا
Honesty & Justice Advocated
[4:58] GOD commands you to give back anything the people have entrusted to you. If you judge among the people, you shall judge equitably. The best enlightenment indeed is what GOD recommends for you. GOD is Hearer, Seer.
ایمانداری اور انصاف کی تلقین
[4:58] اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ لوگوں نے جو امانتیں تمہارے سپرد کی ہیں اُسے واپس کرو۔اگر تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو، تو انصاف کے ساتھ کرو۔ بہترین ہدایت درحقیقت وہی ہے جو اللہ تمہارے لیے تجویز کرتا ہے۔اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَطيعُوا اللَّهَ وَأَطيعُوا الرَّسولَ وَأُولِى الأَمرِ مِنكُم ۖ فَإِن تَنٰزَعتُم فى شَيءٍ فَرُدّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ ۚ ذٰلِكَ خَيرٌ وَأَحسَنُ تَأويلًا
[4:59] O you who believe, you shall obey GOD, and you shall obey the messenger, and those in charge among you. If you dispute in any matter, you shall refer it to GOD and the messenger, if you do believe in GOD and the Last Day. This is better for you, and provides you with the best solution.
[4:59] اے ایمان والو ، تم اللہ کی اطاعت کرو، اور تم رسول کی اطاعت کرو، اور اُن کی جو تم میں سے صاحبِ اختیار ہیں ۔ اگر تم کسی معاملے میں اختلاف کرو، تو اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرو، اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے, اور تمہارے لیے بہترین حل فراہم کرتا ہے۔
أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ يَزعُمونَ أَنَّهُم ءامَنوا بِما أُنزِلَ إِلَيكَ وَما أُنزِلَ مِن قَبلِكَ يُريدونَ أَن يَتَحاكَموا إِلَى الطّٰغوتِ وَقَد أُمِروا أَن يَكفُروا بِهِ وَيُريدُ الشَّيطٰنُ أَن يُضِلَّهُم ضَلٰلًا بَعيدًا
Believers Or Hypocrites?
[4:60] Have you noted those who claim that they believe in what was revealed to you, and in what was revealed before you, then uphold the unjust laws of their idols? They were commanded to reject such laws. Indeed, it is the devil’s wish to lead them far astray.
مومن یا منافق؟
[4:60] کیا تم نے اُن لوگوں پر غور کیاجو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اُس پر ایمان رکھتے ہیں جو تم پر نازل ہوا، اور جو تم سے پہلے نازل کیا گیا تھا، پھر اپنے بتوں کے نا انصافی پر مبنی قوانین کو قائم رکھتے ہیں؟ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایسے قوانین کو رد کر دیں۔ درحقیقت، یہ شیطان کی خواہش ہے کہ وہ گمراہی میں انہیں بہت دور لے جائے۔
وَإِذا قيلَ لَهُم تَعالَوا إِلىٰ ما أَنزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسولِ رَأَيتَ المُنٰفِقينَ يَصُدّونَ عَنكَ صُدودًا
[4:61] When they are told, “Come to what GOD has revealed, and to the messenger,” you see the hypocrites shunning you completely.”
[4:61] جب اُن سے کہا جاتا ہے، “کہ اُس کی طرف آؤ جو اللہ نے نازل کیا ہے، اور رسول کی طرف، ” تو تم دیکھتے ہو منافقین کو مکمل طور پر تم سے کنارہ کشی کرتے ہوئے۔”
فَكَيفَ إِذا أَصٰبَتهُم مُصيبَةٌ بِما قَدَّمَت أَيديهِم ثُمَّ جاءوكَ يَحلِفونَ بِاللَّهِ إِن أَرَدنا إِلّا إِحسٰنًا وَتَوفيقًا
[4:62] How will it be when a disaster hits them, as a consequence of their own works? They will come to you then and swear by GOD: “Our intentions were good and righteous!”
[4:62]یہ اُن کے لیے کیسا ہو گا جب اُن کے اپنے ہی کاموں کے نتیجے میں اُن پر کوئی آفت آ پڑے گی؟ پھر وہ تمہارےپاس آئیں گے اور اللہ کی قسم کھائیں گے: “کہ ہمارے ارادے اچھے اور نیک تھے!”
أُولٰئِكَ الَّذينَ يَعلَمُ اللَّهُ ما فى قُلوبِهِم فَأَعرِض عَنهُم وَعِظهُم وَقُل لَهُم فى أَنفُسِهِم قَولًا بَليغًا
[4:63] GOD is fully aware of their innermost intentions. You shall ignore them, enlighten them, and give them good advice that may save their souls.
[4:63] اللہ اُن کی اندرونی نیتوں سے مکمل طور پر باخبر ہے۔تم انہیں نظر انداز کرو، اُن کی رہنمائی کرو،اور انہیں اچھی نصیحت کرو، تاکہ وہ اُن کی روح کو بچا سکے۔
وَما أَرسَلنا مِن رَسولٍ إِلّا لِيُطاعَ بِإِذنِ اللَّهِ ۚ وَلَو أَنَّهُم إِذ ظَلَموا أَنفُسَهُم جاءوكَ فَاستَغفَرُوا اللَّهَ وَاستَغفَرَ لَهُمُ الرَّسولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوّابًا رَحيمًا
Unquestioning Submission “Quality of the True Believers
[4:64] We did not send any messenger except to be obeyed in accordance with GOD’s will. Had they, when they wronged their souls, come to you and prayed to GOD for forgiveness, and the messenger prayed for their forgiveness, they would have found GOD Redeemer, Most Merciful.
غیر مشروط فرمابرداری, سچے مومنین کی خصوصیت
[4:64] ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا سوائے اِس کے کہ اللہ کی مرضی کے مطابق اُس کی اطاعت کی جائے۔ اگر وہ، جب انہوں نے اپنی روحوں کے ساتھ ظلم کیا تھا، تمہارے پاس آتے اور اللہ سے بخشش کی دعا کرتے، اور رسول اُن کی بخشش کے لئے دعا کرتا، تو وہ اللہ کو نجات دینے والا، نہایت رحم کرنے والا پاتے۔
فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤمِنونَ حَتّىٰ يُحَكِّموكَ فيما شَجَرَ بَينَهُم ثُمَّ لا يَجِدوا فى أَنفُسِهِم حَرَجًا مِمّا قَضَيتَ وَيُسَلِّموا تَسليمًا
[4:65] Never indeed, by your Lord; they are not believers unless they come to you to judge in their disputes, then find no hesitation in their hearts whatsoever in accepting your judgment. They must submit a total submission.
[4:65] ہرگز نہیں، تمہارےرب کی قسم؛ وہ اُس وقت تک مومن نہیں ہیں جب تک کہ وہ اپنے جھگڑوں میں فیصلہ کرنے کے لیے تمہارے پاس نہ آئیں، پھر تمہارےفیصلے کو قبول کرنے میں اپنے دلوں میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ضروری ہے کہ وہ ایک مکمل فرمان برداری کے ساتھ اطاعت گزار ہوں۔
.وَلَو أَنّا كَتَبنا عَلَيهِم أَنِ اقتُلوا أَنفُسَكُم أَوِ اخرُجوا مِن دِيٰرِكُم ما فَعَلوهُ إِلّا قَليلٌ مِنهُم ۖ وَلَو أَنَّهُم فَعَلوا ما يوعَظونَ بِهِ لَكانَ خَيرًا لَهُم وَأَشَدَّ تَثبيتًا
God’s Tests Are Never Unreasonable
[4:66] Had we decreed for them: “You must offer your lives,” or “Give up your homes,” they would not have done it, except for a few of them. (Even if such a command was issued,) had they done what they were commanded to do, it would have been better for them, and would prove the strength of their faith.”
اللہ کی آزمائشیں کبھی بھی غیر معقول نہیں ہوتیں
[4:66] اگر ہم اُن کے لیے یہ حکم دیتے کہ: “تم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرو،” یا “اپنے گھر چھوڑ دو،” تو وہ ایسا نہ کرتے، سوائے اُن میں سے چند ایک کے ( حتی کہ ایسا حکم جاری بھی ہو جاتا )۔ اگر وہ وہی کرتے جسے کرنے کا انہیں حکم دیا گیا تھا، تو یہ اُن کے لیے بہتر ہوتا اور اُن کے ایمان کی مضبوطی کو ثابت کرتا۔”
وَإِذًا لَءاتَينٰهُم مِن لَدُنّا أَجرًا عَظيمًا
[4:67] And we would have granted them a great recompense.
[4:67] اور ہم انہیں ایک عظیم اجر عطا فرماتے۔
وَلَهَدَينٰهُم صِرٰطًا مُستَقيمًا
[4:68] And we would have guided them in the right path.
[4:68] اور ہم اُن کی سیدھے راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتے۔
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسولَ فَأُولٰئِكَ مَعَ الَّذينَ أَنعَمَ اللَّهُ عَلَيهِم مِنَ النَّبِيّۦنَ وَالصِّدّيقينَ وَالشُّهَداءِ وَالصّٰلِحينَ ۚ وَحَسُنَ أُولٰئِكَ رَفيقًا
Equality of Believers
[4:69] Those who obey GOD and the messenger belong with those blessed by GOD—the prophets, the saints, the martyrs, and the righteous. These are the best company.
مومنین کے درمیان برابری
[4:69] وہ جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جنہیں اللہ نے نوازا ہے، یعنی انبیاء، اولیاء، شہداء، اور صالحین۔ یہی بهترین رفاقت ہے۔
ذٰلِكَ الفَضلُ مِنَ اللَّهِ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ عَليمًا
[4:70] Such is the blessing from GOD; GOD is the best Knower.
[4:70] ایسی ہوتی ہے اللہ کی رحمت؛ اللہ ہی سب سے بہتر جاننے والا ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا خُذوا حِذرَكُم فَانفِروا ثُباتٍ أَوِ انفِروا جَميعًا
[4:71] O you who believe, you shall remain alert, and mobilize as individuals, or mobilize all together.
[4:71] اے ایمان والو، تم ہوشیار رہو، اور انفرادی طور پر نکل کھڑے ہو، یا سب اکھٹے مل کر حرکت میں آو۔
وَإِنَّ مِنكُم لَمَن لَيُبَطِّئَنَّ فَإِن أَصٰبَتكُم مُصيبَةٌ قالَ قَد أَنعَمَ اللَّهُ عَلَىَّ إِذ لَم أَكُن مَعَهُم شَهيدًا
[4:72] Surely, there are those among you who would drag their feet, then, if a setback afflicts you, they would say, “GOD has blessed me that I was not martyred with them.”
[4:72] یقیناً، تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو بہت سستی دکھاتے ہیں، پھر، گر تمہیں کوئی ناکامی ہوتی ہے، تو وہ کہیں گے، ” یہ مجھ پر اللہ کی رحمت ہوئی کہ میں اُن کے ساتھ شہید نہیں ہوا۔”
وَلَئِن أَصٰبَكُم فَضلٌ مِنَ اللَّهِ لَيَقولَنَّ كَأَن لَم تَكُن بَينَكُم وَبَينَهُ مَوَدَّةٌ يٰلَيتَنى كُنتُ مَعَهُم فَأَفوزَ فَوزًا عَظيمًا
[4:73] But if you attain a blessing from GOD, they would say, as if no friendship ever existed between you and them, “I wish I was with them, so I could share in such a great victory.”
[4:73] لیکن اگر تم پر اللہ کا کرم ہو جائے، تو وہ کہیں گے، جیسے تمہارے اور اُن کے درمیان کبھی کوئی دوستی تھی ہی نہیں، “کاش میں بھی اُن کے ساتھ ہوتا، تاکہ میرا بھی ایسی عظیم فتح میں حصہ ہوتا۔”
فَليُقٰتِل فى سَبيلِ اللَّهِ الَّذينَ يَشرونَ الحَيوٰةَ الدُّنيا بِالءاخِرَةِ ۚ وَمَن يُقٰتِل فى سَبيلِ اللَّهِ فَيُقتَل أَو يَغلِب فَسَوفَ نُؤتيهِ أَجرًا عَظيمًا
[4:74] Those who readily fight in the cause of GOD are those who forsake this world in favor of the Hereafter. Whoever fights in the cause of GOD, then gets killed, or attains victory, we will surely grant him a great recompense.
[4:74] وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں فوراً لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں یہ وہ ہیں جو آخرت کے حق میں اِس دنیا کو ترک کر دیتے ہیں۔ جو کوئی بھی اللہ کی راہ میں لڑتا ہے، پھر مارا جاتا ہے، یا فتح حاصل کرتا ہے، تو ہم اُسے یقیناً اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔
وَما لَكُم لا تُقٰتِلونَ فى سَبيلِ اللَّهِ وَالمُستَضعَفينَ مِنَ الرِّجالِ وَالنِّساءِ وَالوِلدٰنِ الَّذينَ يَقولونَ رَبَّنا أَخرِجنا مِن هٰذِهِ القَريَةِ الظّالِمِ أَهلُها وَاجعَل لَنا مِن لَدُنكَ وَلِيًّا وَاجعَل لَنا مِن لَدُنكَ نَصيرًا
The Believers are Fearless
[4:75] Why should you not fight in the cause of GOD when weak men, women, and children are imploring: “Our Lord, deliver us from this community whose people are oppressive, and be You our Lord and Master.”
مومنین بے خوف ہیں۔
[4:75] تم اللہ کی راہ میں کیوں نہ لڑو گے جبکہ کمزور مرد،عورتیں، اور بچے دعا کر رہے ہیں؛ “اے ہمارے رب، ہمیں اِس قوم سے نجات عطا فرمائیں جس کے لوگ جابر ہیں، اور آپ ہی ہمارے رب اور مالک ہیں۔”
الَّذينَ ءامَنوا يُقٰتِلونَ فى سَبيلِ اللَّهِ ۖ وَالَّذينَ كَفَروا يُقٰتِلونَ فى سَبيلِ الطّٰغوتِ فَقٰتِلوا أَولِياءَ الشَّيطٰنِ ۖ إِنَّ كَيدَ الشَّيطٰنِ كانَ ضَعيفًا
[4:76] Those who believe are fighting for the cause of GOD, while those who disbelieve are fighting for the cause of tyranny. Therefore, you shall fight the devil’s allies; the devil’s power is nil.
[4:76] وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ کی راہ میں لڑ رہے ہیں، جبکہ وہ جو منکرین ہیں ظلم کے لیے لڑ رہے ہیں۔ لہذا، تم شیطان کے ساتھیوں کے خلاف لڑو، شیطان کی طاقت صفر کے برابر ہے۔
أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ قيلَ لَهُم كُفّوا أَيدِيَكُم وَأَقيمُوا الصَّلوٰةَ وَءاتُوا الزَّكوٰةَ فَلَمّا كُتِبَ عَلَيهِمُ القِتالُ إِذا فَريقٌ مِنهُم يَخشَونَ النّاسَ كَخَشيَةِ اللَّهِ أَو أَشَدَّ خَشيَةً ۚ وَقالوا رَبَّنا لِمَ كَتَبتَ عَلَينَا القِتالَ لَولا أَخَّرتَنا إِلىٰ أَجَلٍ قَريبٍ ۗ قُل مَتٰعُ الدُّنيا قَليلٌ وَالءاخِرَةُ خَيرٌ لِمَنِ اتَّقىٰ وَلا تُظلَمونَ فَتيلًا
[4:77] Have you noted those who were told, “You do not have to fight; all you need to do is observe the Contact Prayers (Salat) and give the obligatory charity (Zakat),” then, when fighting was decreed for them, they feared the people as much as they feared GOD, or even more? They said, “Our Lord, why did You force this fighting on us? If only You respite us for awhile!” Say, “The materials of this world are nil, while the Hereafter is far better for the righteous, and you never suffer the slightest injustice.”
[4:77]کیا تم نے اُن لوگوں پر غور کیا،جن کو کہا گیا تھا، “تمہیں لڑنے (جنگ میں) کی ضرورت نہیں؛ تمہارے لیے نماز کو قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا ہی کافی ہے؛ پھر جب اُن پر لڑنے (جنگ میں) کا حکم نافذ کر دیا گیا، تو وہ لوگوں سے اتنا ہی ڈر رہے تھے جتنا وہ اللہ سے ڈرتے تھے، بلکہ اُس سے بھی زیادہ؟ انہوں نے کہا، “اے ہمارے رب، آپ نے ہم پر یہ جنگ کیوں مسلط کی؟ اگر آپ ہمیں کچھ عرصے کے لیے مہلت ہی دے دیں! کہو، اِس دنیا کے سامان کی کوئی وقعت نہیں ہے، جبکہ آخرت نیک لوگوں کے لیےبہت بہتر ہے، اور تمہارے ساتھ ذرا سی بھی ناانصافی نہیں ہو گی۔”
أَينَما تَكونوا يُدرِككُمُ المَوتُ وَلَو كُنتُم فى بُروجٍ مُشَيَّدَةٍ ۗ وَإِن تُصِبهُم حَسَنَةٌ يَقولوا هٰذِهِ مِن عِندِ اللَّهِ ۖ وَإِن تُصِبهُم سَيِّئَةٌ يَقولوا هٰذِهِ مِن عِندِكَ ۚ قُل كُلٌّ مِن عِندِ اللَّهِ ۖ فَمالِ هٰؤُلاءِ القَومِ لا يَكادونَ يَفقَهونَ حَديثًا
God is the Doer of Everything*
[4:78] Wherever you are, death will catch up with you, even if you live in formidable castles. When something good happens to them, they say, “This is from GOD,” and when something bad afflicts them, they blame you. Say, “Everything comes from GOD.” Why do these people misunderstand almost everything?”
اللہ ہر چیز کا کرنے والا ہے*
[4:78] تم جہاں کہیں بھی ہو، موت تمہیں آ پکڑے گی، چاہے تم مضبوط قلعوں میں ہی کیوں نہ ہو۔جب اُن کے ساتھ کچھ اچھا ہوتا ہے، وہ کہتے ہیں، “یہ اللہ کی طرف سے ہے،” اور جب اُن کے ساتھ کچھ برُا ہوتا ہے، تو وہ تمہیں ذمے دار ٹھہراتے ہیں۔ کہو، “ہر چیز اللہ کی طرف سے آتی ہے۔” یہ لوگ تقریباً ہر چیز کو غلط کیوں سمجھتے ہیں؟”
footnote:
*4:78 Bad things are consequences of our own deeds (42:30, 64:11), though God is the doer of everything (8:17). God created the fire to serve us, but you can decide to put your finger in it. We thus hurt ourselves. It is God’s law that if you put your finger in the fire, it will hurt.
فٹ نوٹ:
*4:78 بُری چیزیں ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہیں (42:30، 64:11)، اگرچہ اللہ ہر چیز کا کرنے والا ہے (8:17)۔ اللہ نے آگ ہمارے کام کے لیے بنائی ہے، لیکن آپ اِس میں اپنی انگلی ڈالنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ چنانچہ ہم اپنے آپ کو خود ہی تکلیف پہنچاتے ہیں۔ یہ اللہ کا قانون ہے کہ اگر تم اپنی انگلی آگ میں ڈالو گے، تو اُس سے تمہیں تکلف ہو گی۔
ما أَصابَكَ مِن حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ۖ وَما أَصابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَفسِكَ ۚ وَأَرسَلنٰكَ لِلنّاسِ رَسولًا ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ شَهيدًا
Nothing Bad Comes From God
* [4:79] Anything good that happens to you is from GOD, and anything bad that happens to you is from you. We have sent you as a messenger to the people,* and GOD suffices as witness.
اللہ کی طرف سے کوئی برائی نہیں آتی
*[4:79] جو کچھ تمہارے ساتھ اچھا ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے، اور جو بھی تمہارے ساتھ برا ہوتا ہے وہ تمہاری طرف سے ہے۔ہم نے تمہیں لوگوں کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے،* اور اللہ گواہی کے لیے کافی ہے۔
footnote:
*4:79 Muhammad was not given any proof of prophethood. Hence the expression “God suffices as a witness” (29:51-52). The gematrical value of “Muhammad” is 92, and 92+79=171=19×9.”
فٹ نوٹ:
4:79 محمد کو نبوت کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا تھا۔ ” لہٰذا یہ اظہار “اللہ گواہ کے طور پر کافی ہے” (29: 51- 52)۔”محمد” کی ہندسی قدر 92 ہے، اور 92+79=171=19×9 ہے۔”
مَن يُطِعِ الرَّسولَ فَقَد أَطاعَ اللَّهَ ۖ وَمَن تَوَلّىٰ فَما أَرسَلنٰكَ عَلَيهِم حَفيظًا
[4:80] Whoever obeys the messenger is obeying GOD. As for those who turn away, we did not send you as their guardian.
[4:80] جو رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ اللہ کی اطاعت کرتا ہے۔ جہاں تک وہ جو منحرف ہو جاتے ہیں ، ہم نے تمہیں اُن کا سرپرست بنا کر نہیں بھیجا۔
وَيَقولونَ طاعَةٌ فَإِذا بَرَزوا مِن عِندِكَ بَيَّتَ طائِفَةٌ مِنهُم غَيرَ الَّذى تَقولُ ۖ وَاللَّهُ يَكتُبُ ما يُبَيِّتونَ ۖ فَأَعرِض عَنهُم وَتَوَكَّل عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ وَكيلًا
[4:81] They pledge obedience, but as soon as they leave you, some of them harbor intentions contrary to what they say. GOD records their innermost intentions. You shall disregard them, and put your trust in GOD. GOD suffices as an advocate.
[4:81] وہ اطاعت کا عہد کرتے ہیں، لیکن جیسے ہی وہ تمہیں چھوڑ کر جاتے ہیں، تو اُن میں سے بعض اپنی کہی ہوئی باتوں کے برعکس ارادے رکھتے ہیں۔ اللہ اُن کی گہری ترین نیتوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔تم انہیں نظر انداز کرو، اور اللہ پر بھروسہ رکھو۔اللہ بطور وکیل کافی ہے۔
أَفَلا يَتَدَبَّرونَ القُرءانَ ۚ وَلَو كانَ مِن عِندِ غَيرِ اللَّهِ لَوَجَدوا فيهِ اختِلٰفًا كَثيرًا
Proof of Divine Authorship
[4:82] Why do they not study the Quran carefully? If it were from other than GOD, they would have found in it numerous contradictions.*
الٰہی تصنیف کا ثبوت
* [4:82] وہ قرآن کا مطالعہ دھیان سے کیوں نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا، تو وہ اِس میں بے شمار تضادات ڈھونڈ چکے ہوتے۔
Footnote:
4:82 Although the Quran was revealed during the dark ages, you cannot find any nonsense in it; another proof of divine authorship (see the Introduction and Appendix One).
فٹ نوٹ:
4:82 اگرچہ قرآن تاریک دور میں نازل ہوا تھا، لیکن آپ اِس میں کوئی بےمعنی بات نہیں پا سکتے؛ یہ اللہ کی تصنیف کا ایک اور ثبوت ہے( دیکھیں تعارف اور ضمیمہ 1)۔
وَإِذا جاءَهُم أَمرٌ مِنَ الأَمنِ أَوِ الخَوفِ أَذاعوا بِهِ ۖ وَلَو رَدّوهُ إِلَى الرَّسولِ وَإِلىٰ أُولِى الأَمرِ مِنهُم لَعَلِمَهُ الَّذينَ يَستَنبِطونَهُ مِنهُم ۗ وَلَولا فَضلُ اللَّهِ عَلَيكُم وَرَحمَتُهُ لَاتَّبَعتُمُ الشَّيطٰنَ إِلّا قَليلًا
Beware of the Devil’s Rumors
[4:83] When a rumor that affects security comes their way, they spread it. Had they referred it to the messenger, and those in charge among them, those who understand these matters would have informed them. If it were not for GOD’s grace towards you, and His mercy, you would have followed the devil, except a few.
شیطان کی افواہوں سے خبردار رہو
[4:83] جب کوئی افواہ اُن کے تحفظ پر اثرانداز ہوتی ہے ، تو وہ اُسے پھیلاتے ہیں۔ اگر وہ اُسے رسول اور جو اُن کے درمیان ذمے دار تھے اُن کے پاس لاتے، جو اِن معاملات کو سمجھتے ہیں تو وہ انہیں آگاہ کرتے ۔اگر تم پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تو تم شیطان کی پیروی کرتے، سوائے چند ایک کے۔
فَقٰتِل فى سَبيلِ اللَّهِ لا تُكَلَّفُ إِلّا نَفسَكَ ۚ وَحَرِّضِ المُؤمِنينَ ۖ عَسَى اللَّهُ أَن يَكُفَّ بَأسَ الَّذينَ كَفَروا ۚ وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأسًا وَأَشَدُّ تَنكيلًا
[4:84] You shall fight for the cause of GOD; you are responsible only for your own soul, and exhort the believers to do the same. GOD will neutralize the power of those who disbelieve. GOD is much more powerful, and much more effective.
[4:84] تم اللہ کی راہ میں لڑو۔ تم صرف اپنی روح کے ذمے دار ہو، اور مومنین کو بھی ایسا کرنے کی تلقین کرو۔ اللہ کافروں کی طاقت کو بے اثر کر دے گا۔ اللہ بہت زیادہ طاقتور، اور بہت زیادہ موثر ہے۔
مَن يَشفَع شَفٰعَةً حَسَنَةً يَكُن لَهُ نَصيبٌ مِنها ۖ وَمَن يَشفَع شَفٰعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَهُ كِفلٌ مِنها ۗ وَكانَ اللَّهُ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ مُقيتًا
Responsibility
[4:85] Whoever mediates a good deed receives a share of the credit thereof, and whoever mediates an evil work, incurs a share thereof. GOD controls all things.
ذمے داری
[4:85] جو شخص کسی اچھے کام کے لیے ذریعہ بنتا ہے ، اُسے اُس میں سے حصہ ملتا ہے اور جو کسی برے کام کے لیے ذریعہ بنتاہے اُسے اُس میں سے حصہ ملتا ہے۔ ہر چیز اللہ کے اختیار میں ہے۔
وَإِذا حُيّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيّوا بِأَحسَنَ مِنها أَو رُدّوها ۗ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ حَسيبًا
You Shall Be Courteous
[4:86] When greeted with a greeting, you shall respond with a better greeting or at least an equal one. GOD reckons all things.
تمہیں مهذب ہونا چاہیے
[4:86] جب سلام کے ساتھ خیر مقدم کیا جائے، تو تم بہتر سلام یا کم از کم اُس کے برابر کا خیر مقدم کرو۔ اللہ ہر چیز کا حساب رکھتا ہے۔
وَمِن ءابائِهِم وَذُرِّيّٰتِهِم وَإِخوٰنِهِم ۖ وَاجتَبَينٰهُم وَهَدَينٰهُم إِلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ
[4:87] GOD: there is no god except He. He will surely summon you on the Day of Resurrection—the inevitable day. Whose narration is more truthful than GOD’s?
[4:87] اللہ؛ اُس کے سوا کوئی اور خدا نہیں۔ وہ یقیناً تمہیں قیامت کے دن بلائے گا — ایک ناگزیر دن۔کس کا بیان اللہ کے بیان سے زیادہ سچاہے؟
فَما لَكُم فِى المُنٰفِقينَ فِئَتَينِ وَاللَّهُ أَركَسَهُم بِما كَسَبوا ۚ أَتُريدونَ أَن تَهدوا مَن أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَن يُضلِلِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبيلًا
How to Deal With the Hypocrites
[4:88] Why should you divide yourselves into two groups regarding the hypocrites (among you)? GOD is the one who condemned them because of their own behavior. Do you want to guide those who are sent astray by GOD? Whomever GOD sends astray, you can never find a way to guide them.
منافقین سے کیسا برتاؤ کیا جائے
[4:88] تم منافقین کے بارے میں (اپنے آپ کو ) دو گروہوں میں کیوں تقسیم کر رہے ہو؟ یہ اللہ ہے جس نے اُن کے اپنے رویے کی وجہ سے اُن کی مذمت کی ہے۔ کیاتم اُن لوگوں کو ہدایت دینا چاہتے ہو،جنہیں اللہ نے گمراہی کی طرف بھیجا ہے؟ جسے اللہ گمراہی کی طرف بھیج دے، تم اُن کی رہنمائی کے لیے کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔
وَدّوا لَو تَكفُرونَ كَما كَفَروا فَتَكونونَ سَواءً ۖ فَلا تَتَّخِذوا مِنهُم أَولِياءَ حَتّىٰ يُهاجِروا فى سَبيلِ اللَّهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوا فَخُذوهُم وَاقتُلوهُم حَيثُ وَجَدتُموهُم ۖ وَلا تَتَّخِذوا مِنهُم وَلِيًّا وَلا نَصيرًا
[4:89] They wish that you disbelieve as they have disbelieved, then you become equal. Do not consider them friends, unless they mobilize along with you in the cause of GOD. If they turn against you, you shall fight them, and you may kill them when you encounter them in war. You shall not accept them as friends, or allies.*
* [4:89] وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی اُسی طرح کفر کرو جس طرح انہوں نے کفر کیا، تاکہ تم برابر ہو جاؤ۔ انہیں دوست مت سمجھو، جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں تمہارے ساتھ نہ چلیں، اگر وہ تمہارے خلاف ہو جائیں، تو تم اُن سےلڑو، اور جب تم جنگ میں اُن کا سامنا کرو تو تم انہیں ہلاک کر سکتے ہو۔تم انہیں دوست یا اتحادی کے طور پر قبول مت کرو۔
Footnote:
4:89 The basic rule controlling all fighting is stated in 60:8-9.
فٹ نوٹ:
4:89 جنگ کا بنیادی قانون 9-8 :60 میں بیان کیا گیا ہے۔
إِلَّا الَّذينَ يَصِلونَ إِلىٰ قَومٍ بَينَكُم وَبَينَهُم ميثٰقٌ أَو جاءوكُم حَصِرَت صُدورُهُم أَن يُقٰتِلوكُم أَو يُقٰتِلوا قَومَهُم ۚ وَلَو شاءَ اللَّهُ لَسَلَّطَهُم عَلَيكُم فَلَقٰتَلوكُم ۚ فَإِنِ اعتَزَلوكُم فَلَم يُقٰتِلوكُم وَأَلقَوا إِلَيكُمُ السَّلَمَ فَما جَعَلَ اللَّهُ لَكُم عَلَيهِم سَبيلًا
[4:90] Exempted are those who join people with whom you have signed a peace treaty, and those who come to you wishing not to fight you, nor fight their relatives. Had GOD willed, He could have permitted them to fight against you. Therefore, if they leave you alone, refrain from fighting you, and offer you peace, then GOD gives you no excuse to fight them.
[4:90] مستثنیٰ ہیں وہ لوگ جو اُن لوگوں میں شامل ہوں جن کے ساتھ تم نے امن کا معاہدہ کیا ہے، اور وہ لوگ جو تمہارے پاس اِس خواہش کے ساتھ آتے ہیں کہ نہ تم سے لڑیں، اور نہ ہی اپنے رشتے داروں سے لڑیں۔ اگر اللہ چاہتا، تو انہیں تمہارے خلاف لڑنے کی اجازت دے سکتا تھا۔ لہذا، اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دیں،تم سے لڑنے سے باز رہیں، اور تمہیں امن کی پیشکش کریں، پھر اللہ تمہیں اُن سے لڑنے کے لیے کوئی جواز نہیں دیتا۔
سَتَجِدونَ ءاخَرينَ يُريدونَ أَن يَأمَنوكُم وَيَأمَنوا قَومَهُم كُلَّ ما رُدّوا إِلَى الفِتنَةِ أُركِسوا فيها ۚ فَإِن لَم يَعتَزِلوكُم وَيُلقوا إِلَيكُمُ السَّلَمَ وَيَكُفّوا أَيدِيَهُم فَخُذوهُم وَاقتُلوهُم حَيثُ ثَقِفتُموهُم ۚ وَأُولٰئِكُم جَعَلنا لَكُم عَلَيهِم سُلطٰنًا مُبينًا
[4:91] You will find others who wish to make peace with you, and also with their people. However, as soon as war erupts, they fight against you. Unless these people leave you alone, offer you peace, and stop fighting you, you may fight them when you encounter them. Against these, we give you a clear authorization.
[4:91] تم ایسے لوگوں کو پاؤ گے جو تمہارے ساتھ امن چاہتے ہیں، اور اپنے لوگوں کے ساتھ بھی۔ تاہم، جیسے ہی جنگ چھڑتی ہے، وہ تمہارےخلاف لڑتے ہیں۔ جب تک یہ لوگ تمہیں اکیلا نہیں چھوڑ دیتے، تمہیں امن کی پیشکش نہیں کرتے، اور لڑائی بند نہیں کرتے، تو تم اُن سے لڑ سکتے ہو جب تم اُن کا سامنا کرو۔ اُن کے خلاف، ہم تمہیں واضع اجازت دیتے ہیں۔
وَما كانَ لِمُؤمِنٍ أَن يَقتُلَ مُؤمِنًا إِلّا خَطَـًٔا ۚ وَمَن قَتَلَ مُؤمِنًا خَطَـًٔا فَتَحريرُ رَقَبَةٍ مُؤمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلىٰ أَهلِهِ إِلّا أَن يَصَّدَّقوا ۚ فَإِن كانَ مِن قَومٍ عَدُوٍّ لَكُم وَهُوَ مُؤمِنٌ فَتَحريرُ رَقَبَةٍ مُؤمِنَةٍ ۖ وَإِن كانَ مِن قَومٍ بَينَكُم وَبَينَهُم ميثٰقٌ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلىٰ أَهلِهِ وَتَحريرُ رَقَبَةٍ مُؤمِنَةٍ ۖ فَمَن لَم يَجِد فَصِيامُ شَهرَينِ مُتَتابِعَينِ تَوبَةً مِنَ اللَّهِ ۗ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا
You Shall Not Kill
* [4:92] No believer shall kill another believer, unless it is an accident. If one kills a believer by accident, he shall atone by freeing a believing slave, and paying a compensation to the victim’s family, unless they forfeit such a compensation as a charity. If the victim belonged to people who are at war with you, though he was a believer, you shall atone by freeing a believing slave. If he belonged to people with whom you have signed a peace treaty, you shall pay the compensation in addition to freeing a believing slave. If you cannot find* a slave to free, you shall atone by fasting two consecutive months, in order to be redeemed by GOD. GOD is Knower, Most Wise.
تم قتل نہ کرو
*[4:92] کوئی مومن کسی دوسرے مومن کو قتل نہ کرے، سوائے اِس کے کہ وہ حادثاتی طور پر ہو۔ اگر کوئی کسی مومن کو حادثاتی طور پر قتل کر دے، وہ ایک مومن غلام کو آزاد کر کے کفاره ادا کرے،اور مقتول کے گھر والوں کو معاوضہ ادا کرے، سواۓ اِس کے کہ وہ اِس معاوضے کو بطور صدقہ معاف کر دیں ۔اگر مقتول اُن لوگوں سے تعلق رکھتا تھا جو تمہارے ساتھ جنگ میں ہیں، اگرچہ وہ مومن تھا، تو تم ایک مومن غلام کو آزاد کر کے کفارہ ادا کرو۔ اگر وہ اُن لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جن کے ساتھ تم نے امن کا معاہدہ کیا ہے تو تم ایک مومن غلام کو آزاد کرنے کے علاوہ اضافی معاوضہ بھی ادا کرو۔ اگر تمہیں آزاد کرنے کے لیے کوئی غلام نہ ملے، تو تم اللہ سے بخشش حاصل کرنے کے لیے دو مہینے کے لگاتار روزے رکھ کر کفارہ ادا کرو۔ اللہ جاننے والا ، انتہائی داناہے۔
Footnote:
4:92 Since slavery does not exist, the offender must atone by fasting two consecutive months.
فٹ نوٹ:
4:92 چونکہ اب غلامی کا کوئی وجود نہیں ہے، اِس لیے مجرم کو دو مہینے کے لگاتار روزے رکھ کر کفارہ ادا کرنا ہوگا۔
وَمَن يَقتُل مُؤمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزاؤُهُ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فيها وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذابًا عَظيمًا
An Unforgivable Offense
[4:93] Anyone who kills a believer on purpose, his retribution is Hell, wherein he abides forever, GOD is angry with him, and condemns him, and has prepared for him a terrible retribution.
ایک ناقابل معافی جرم
[4:93] جو کوئی کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرتا ہے، اُس کی سزا جہنم ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اللہ اُس سے ناراض ہے، اور اُس کی مذمت کرتا ہے، اور اُس کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِذا ضَرَبتُم فى سَبيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنوا وَلا تَقولوا لِمَن أَلقىٰ إِلَيكُمُ السَّلٰمَ لَستَ مُؤمِنًا تَبتَغونَ عَرَضَ الحَيوٰةِ الدُّنيا فَعِندَ اللَّهِ مَغانِمُ كَثيرَةٌ ۚ كَذٰلِكَ كُنتُم مِن قَبلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيكُم فَتَبَيَّنوا ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ بِما تَعمَلونَ خَبيرًا
[4:94] O you who believe, if you strike in the cause of GOD, you shall be absolutely sure. Do not say to one who offers you peace, “You are not a believer,” seeking the spoils of this world. For GOD possesses infinite spoils. Remember that you used to be like them, and GOD blessed you. Therefore, you shall be absolutely sure (before you strike). GOD is fully Cognizant of everything you do.”
[4:94] اے ایمان، والو اگر تم اللہ کی راہ میں وار کرو، تو تمہیں پورا یقین ہونا چاہیے ۔ وہ جو تمہیں امن کی پیشکش کرے تو دنیاوی مال وغنیمت حاصل کرنے کے لیے اسے یہ مت کہو، “ تم مومن نہیں ہو۔” کیونکہ اللہ کے پاس لا محدود مال وغنیمت ہے۔ یاد رکھو کہ تم اُن ہی کی طرح ہوتے تھے، اور اللہ نے تم پر رحمت کی۔ اِس لیے، تمہیں ( حملہ کرنے سے پہلے ) مکمل طور پر یقین ہونا چاہیے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے اچھی طرح باخبر ہے۔”
لا يَستَوِى القٰعِدونَ مِنَ المُؤمِنينَ غَيرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالمُجٰهِدونَ فى سَبيلِ اللَّهِ بِأَموٰلِهِم وَأَنفُسِهِم ۚ فَضَّلَ اللَّهُ المُجٰهِدينَ بِأَموٰلِهِم وَأَنفُسِهِم عَلَى القٰعِدينَ دَرَجَةً ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الحُسنىٰ ۚ وَفَضَّلَ اللَّهُ المُجٰهِدينَ عَلَى القٰعِدينَ أَجرًا عَظيمًا
Higher Ranks for the Strivers
[4:95] Not equal are the sedentary among the believers who are not handicapped, and those who strive in the cause of GOD with their money and their lives. GOD exalts the strivers with their money and their lives above the sedentary. For both, GOD promises salvation, but GOD exalts the strivers over the sedentary with a great recompense.
جدوجہد کرنے والوں کے لیے اعلیٰ درجات
[4:95] اہل ایمان میں سے وہ جو کاہل ہیں اور معذور بھی نہیں ہیں، وہ اُن لوگوں کے برابر نہیں ہیں جو اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جدوجہد کرتے ہیں۔اللہ اپنے مال و جان سے جدوجہد کرنے والوں کے درجات کاہلوں سے بلند کرتا ہے۔اللہ نے دونوں کے لیے نجات کا وعدہ کیا ہے لیکن اللہ جدوجہد کرنے والوں کو کاہلوں پر بڑے اجر کے ساتھ بلند کرتا ہے۔
دَرَجٰتٍ مِنهُ وَمَغفِرَةً وَرَحمَةً ۚ وَكانَ اللَّهُ غَفورًا رَحيمًا
[4:96] The higher ranks come from Him, as well as forgiveness and mercy. GOD is Forgiver, Most Merciful.
[4:96] بلند درجات اُسی کی طرف سے آتے ہیں، اور بخشش اور رحمت بھی ۔اللہ بخشنے والا، انتہائی مہربان ہے۔
إِنَّ الَّذينَ تَوَفّىٰهُمُ المَلٰئِكَةُ ظالِمى أَنفُسِهِم قالوا فيمَ كُنتُم ۖ قالوا كُنّا مُستَضعَفينَ فِى الأَرضِ ۚ قالوا أَلَم تَكُن أَرضُ اللَّهِ وٰسِعَةً فَتُهاجِروا فيها ۚ فَأُولٰئِكَ مَأوىٰهُم جَهَنَّمُ ۖ وَساءَت مَصيرًا
Apathy Condemned
[4:97] Those whose lives are terminated by the angels, while in a state of wronging their souls, the angels will ask them, “What was the matter with you?” They will say, “We were oppressed on earth.” They will say, “Was GOD’s earth not spacious enough for you to emigrate therein?” For these, the final abode is Hell, and a miserable destiny.”
بےحسی کی مذمت
[4:97] وہ لوگ جن کی جانیں فرشتے قبض کرتے ہیں، جب اُن کی روحیں گناہ کی حالت میں ہوتی ہیں، تو فرشتے اُن سے پوچھیں گے، “تمہیں کیا ہوا تھا؟ وہ کہیں گے،” ہم زمین پر جبر کا شکار تھے۔” وہ کہیں گے، “ کیا اللہ کی زمین اتنی کشادہ نہیں تھی کہ تم اُس میں ہجرت کر جاتے؟” اُن کے لیے، آخری ٹھکانہ جہنم ہے، اور ایک بہت ہی برا مقدر۔”
إِلَّا المُستَضعَفينَ مِنَ الرِّجالِ وَالنِّساءِ وَالوِلدٰنِ لا يَستَطيعونَ حيلَةً وَلا يَهتَدونَ سَبيلًا
[4:98] Exempted are the weak men, women, and children who do not possess the strength, nor the means to find a way out.
[4:98] اِس سےمستثنیٰ ہیں کمزور مرد، عورتیں، اور بچے جو کوئی طاقت نہیں رکھتے، اور نہ ہی باہر نکلنے کے ذرائع۔
فَأُولٰئِكَ عَسَى اللَّهُ أَن يَعفُوَ عَنهُم ۚ وَكانَ اللَّهُ عَفُوًّا غَفورًا
[4:99] These may be pardoned by GOD. GOD is Pardoner, Forgiver.
[4:99] اللہ انہیں معاف کر سکتا ہے۔ اللہ بخشنے والا، معاف کرنے والا ہے۔
وَمَن يُهاجِر فى سَبيلِ اللَّهِ يَجِد فِى الأَرضِ مُرٰغَمًا كَثيرًا وَسَعَةً ۚ وَمَن يَخرُج مِن بَيتِهِ مُهاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسولِهِ ثُمَّ يُدرِكهُ المَوتُ فَقَد وَقَعَ أَجرُهُ عَلَى اللَّهِ ۗ وَكانَ اللَّهُ غَفورًا رَحيمًا
[4:100] Anyone who emigrates in the cause of GOD will find on earth great bounties and richness. Anyone who gives up his home, emigrating to GOD and His messenger, then death catches up with him, his recompense is reserved with GOD. GOD is Forgiver, Most Merciful.
[4:100] جو کوئی بھی اللہ کی راہ میں ہجرت کرتا ہے، وہ زمین پر عظیم انعامات اور خوشحالی پائے گا۔ جو کوئی بھی اپنا گھر چھوڑ دیتا ہے، اللہ اور اُس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے، پھر اسے موت آ جاتی ہے، تو اُس کا اجر اللہ کے پاس محفوظ ہے۔ اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
وَإِذا ضَرَبتُم فِى الأَرضِ فَلَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ أَن تَقصُروا مِنَ الصَّلوٰةِ إِن خِفتُم أَن يَفتِنَكُمُ الَّذينَ كَفَروا ۚ إِنَّ الكٰفِرينَ كانوا لَكُم عَدُوًّا مُبينًا
[4:101] When you travel, during war, you commit no error by shortening your Contact Prayers (Salat), if you fear that the disbelievers may attack you. Surely, the disbelievers are your ardent enemies.
[4:101]جب تم جنگ کے دوران سفر پر ہو، اور اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تم پر حملہ کر سکتے ہیں تو تم نماز کو مختصر کر کے کوئی غلطی نہیں کرتے۔بے شک، کافر تمہارے سر گرم دشمن ہیں۔
۴وَإِذا كُنتَ فيهِم فَأَقَمتَ لَهُمُ الصَّلوٰةَ فَلتَقُم طائِفَةٌ مِنهُم مَعَكَ وَليَأخُذوا أَسلِحَتَهُم فَإِذا سَجَدوا فَليَكونوا مِن وَرائِكُم وَلتَأتِ طائِفَةٌ أُخرىٰ لَم يُصَلّوا فَليُصَلّوا مَعَكَ وَليَأخُذوا حِذرَهُم وَأَسلِحَتَهُم ۗ وَدَّ الَّذينَ كَفَروا لَو تَغفُلونَ عَن أَسلِحَتِكُم وَأَمتِعَتِكُم فَيَميلونَ عَلَيكُم مَيلَةً وٰحِدَةً ۚ وَلا جُناحَ عَلَيكُم إِن كانَ بِكُم أَذًى مِن مَطَرٍ أَو كُنتُم مَرضىٰ أَن تَضَعوا أَسلِحَتَكُم ۖ وَخُذوا حِذرَكُم ۗ إِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلكٰفِرينَ عَذابًا مُهينًا
War Precautions
[4:102] When you are with them, and lead the Contact Prayer (Salat) for them, let some of you stand guard; let them hold their weapons, and let them stand behind you as you prostrate. Then, let the other group that has not prayyed take their turn praying with you, while the others stand guard and hold their weapons. Those who disbelieved wish to see you neglect your weapons and your equipment, in order to attack you once and for all. You commit no error, if you are hampered by rain or injury, by putting down your weapons, so long as you remain alert. GOD has prepared for the disbelievers a shameful retribution.
جنگ کی احتیاطی تدابیر
[4:102] جب تم اُن کے ساتھ ہو، اور اُن کے لیے نماز کی امامت کرو، تو اپنے میں سے کچھ لوگوں کو بطور محافظ کھڑا ہونے دو؛ اُن کو اپنے ہتھیار اٹھانے دو، اور جب تم سجدے میں جاؤ تو انہیں اپنے پیچھے کھڑا رہنے دو۔پھر، دوسرا گروہ جس نے ابھی نماز ادا نہیں کی، تمہارے ساتھ اپنی باری پر نماز ادا کرۓ، جبکہ پہلے والے پہرہ دیں اور اپنے ہتھیار اٹھا لیں۔ جنہوں نے کفر کیا وہ چاہیں گے کہ تم اپنے ہتھیاروں اور سازوسامان سے غافل ہو جاؤ، تاکہ وہ تم پر یکبار حملہ کر دیں۔ اگر تم بارش یا کسی چوٹ کی وجہ سے ہتھیاروں کو نیچے رکھتے ہو تو اُس میں کوئی غلطی نہیں کرتے، جب تک کہ تم چوکنا رہو۔ اللہ نے کافروں کے لیے شرمناک عذاب تیار کیا ہے۔
فَإِذا قَضَيتُمُ الصَّلوٰةَ فَاذكُرُوا اللَّهَ قِيٰمًا وَقُعودًا وَعَلىٰ جُنوبِكُم ۚ فَإِذَا اطمَأنَنتُم فَأَقيمُوا الصَّلوٰةَ ۚ إِنَّ الصَّلوٰةَ كانَت عَلَى المُؤمِنينَ كِتٰبًا مَوقوتًا
The Contact Prayers
* [4:103] Once you complete your Contact Prayer (Salat), you shall remember GOD while standing, sitting, or lying down.* Once the war is over, you shall observe the Contact Prayers (Salat); the Contact Prayers (Salat) are decreed for the believers at specific times.
رابطے کی نمازیں
*[4:103] ایک بار جب تم اپنی نماز مکمل کر لو، تو تم اللہ کو یاد کرو جب کھڑے ہو، بیٹھے ہوئے، یا لیٹے ہوئے۔* ایک بار جب جنگ ختم ہو جائے تو تم نماز (صلات) ادا کرو؛ اہل ایمان کے لیے نماز کی ادائیگی مخصوص اوقات پر لازم کی گئی ہے۔
Footnote:
4:103 Your god is whoever or whatever occupies your mind most of the day. In order to belong in God’s kingdom, and enjoy His grace and protection, the Quran exhorts us to remember God “always” (2:152 & 200, 3:191, 33:41-42). This profound fact explains the numerous verses asserting that “most” of those who believe in God are going to Hell (12:106, 23:84-89, 29:61-63, 31:25, 39:38, 43:87). See Footnote 3:191 and Appendix 27.”
فٹ نوٹ:
4:103 تمہارا خدا وہ چیز یا وہ انسان ہے جو دن کے بیشتر حصے میں تمہارے دماغ پر غالب رہے۔اللہ کی بادشاہت میں رہنے کے لیے، اور اُس کے فضل اور تحفظ سے لطف اندوز ہونے کے لیے، قرآن ہمیں اللہ کو ہمیشہ یاد کرنےکی تلقین کرتا ہے۔ (2:152 اور 200, 3:191, 42-33:41)یہ گہری حقیقت اِن متعدد آیات کی وضاحت کرتی ہے .جن میں یہ دعویٰ ہے کہ “زیادہ تر لوگ” جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔(12:106, 89-23:84, 63-29:61 ، 31:25 , 39:38, 43:87 ) فوٹ نوٹ 3:191 اور ضمیمہ 27 دیکھیں۔ “
وَلا تَهِنوا فِى ابتِغاءِ القَومِ ۖ إِن تَكونوا تَألَمونَ فَإِنَّهُم يَألَمونَ كَما تَألَمونَ ۖ وَتَرجونَ مِنَ اللَّهِ ما لا يَرجونَ ۗ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا
[4:104] Do not waver in pursuing the enemy. If you suffer, they also suffer. However, you expect from GOD what they never expect. GOD is Omniscient, Most Wise.
[4:104] دشمن کا پیچھا کرنے میں مت ڈگمگاؤ،اگر تمہیں تکلیف ہوتی ہے، تو انہیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔تاہم، تم اللہ سے وہ توقع رکھتے ہو جس کی وہ کبھی توقع نہیں رکھتے ۔ اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔
إِنّا أَنزَلنا إِلَيكَ الكِتٰبَ بِالحَقِّ لِتَحكُمَ بَينَ النّاسِ بِما أَرىٰكَ اللَّهُ ۚ وَلا تَكُن لِلخائِنينَ خَصيمًا
[4:105] We have sent down to you the scripture, truthfully, in order to judge among the people in accordance with what GOD has shown you. You shall not side with the betrayers.
[4:105] ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے، سچائی کے ساتھ، تاکہ لوگوں میں اِس کے مطابق فیصلہ کرو جواللہ نے تمہیں دکھایا ہے۔ تم غداروں کی طرفداری مت کرنا۔
وَاستَغفِرِ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ كانَ غَفورًا رَحيمًا
[4:106] You shall implore GOD for forgiveness. GOD is Forgiver, Most Merciful.
[4:106] تم اللہ سے مغفرت کی التجاء کرو۔ اللہ بخشنے والا، نهایت رحم کرنے والا ہے۔
وَلا تُجٰدِل عَنِ الَّذينَ يَختانونَ أَنفُسَهُم ۚ إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ مَن كانَ خَوّانًا أَثيمًا
Do Not Defend the Transgressors
[4:107] Do not argue on behalf of those who have wronged their own souls; GOD does not love any betrayer, guilty
فاسقوں کا دفاع مت کرو
[4:107] اُن لوگوں کی خاطر بحث مت کرو جن لوگوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم کیا ہے؛ اللہ کسی دھوکہ دینے والے، مجرم کو پسند نہیں کرتا۔
يَستَخفونَ مِنَ النّاسِ وَلا يَستَخفونَ مِنَ اللَّهِ وَهُوَ مَعَهُم إِذ يُبَيِّتونَ ما لا يَرضىٰ مِنَ القَولِ ۚ وَكانَ اللَّهُ بِما يَعمَلونَ مُحيطًا
[4:108] They hide from the people, and do not care to hide from GOD, though He is with them as they harbor ideas He dislikes. GOD is fully aware of everything they do
[4:108] وہ لوگوں سے چھپتے ہیں، اور اللہ سے چھپنے کی پرواہ نہیں کرتے، اگرچہ وہ اُن کے ساتھ ہوتاہے جب وہ ایسےخیالات کو جگہ دیتے ہیں جنہیں وہ (اللہ) ناپسند کرتا ہے۔اللہ اُن کے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔
هٰأَنتُم هٰؤُلاءِ جٰدَلتُم عَنهُم فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا فَمَن يُجٰدِلُ اللَّهَ عَنهُم يَومَ القِيٰمَةِ أَم مَن يَكونُ عَلَيهِم وَكيلًا
You Do Not Help Them by Being Nice
[4:109] Here you are arguing on their behalf in this world; who is going to argue with GOD on their behalf on the Day of Resurrection? Who is going to be their advocate?
تمہارا اچھا ہونا اُن کی مدد نہیں کرتا
[4:109] تم یہاں اِس دنیا میں اللہ کے ساتھ اُن کی خاطر بحث کر رہے ہو؛ کون ہو گا جو اُن کے لیے قیامت کے دن اللہ سے بحث کرے گا؟ کون ہو گا جو اُن کا وکیل بنے گا؟
وَمَن يَعمَل سوءًا أَو يَظلِم نَفسَهُ ثُمَّ يَستَغفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفورًا رَحيمًا
[4:110] Anyone who commits evil, or wrongs his soul, then implores GOD for forgiveness, will find GOD Forgiving, Most Merciful.
[4:110] جو کوئی برائی کرتا ہے، یا اپنی جان پر ظلم کرتا ہے، پھر اللہ سے معافی کی التجاء کرتا ہے، وہ اللہ کو بخشنے والا، نہایت مہربان پائے گا۔
وَمَن يَكسِب إِثمًا فَإِنَّما يَكسِبُهُ عَلىٰ نَفسِهِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا
[4:111] Anyone who earns a sin, earns it to the detriment of his own soul. GOD is Omniscient, Most Wise.
[4:111] جو کوئی گناہ کماتا ہے، وہ اُسے اپنی ہی جان کے نقصان کے لیے کماتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا، انتہائی دانا ہے۔
وَمَن يَكسِب خَطيـَٔةً أَو إِثمًا ثُمَّ يَرمِ بِهِ بَريـًٔا فَقَدِ احتَمَلَ بُهتٰنًا وَإِثمًا مُبينًا
[4:112] Anyone who earns a sin, then accuses an innocent person thereof, has committed a blasphemy and a gross offense.
[4:112] جو کوئی گناہ کماتا ہے، پھر اُس کا الزام کسی بے گناہ پر لگاتا ہے، تو اُس نے کفر اور سنگین جرم کا ارتکاب کیاہے۔
وَلَولا فَضلُ اللَّهِ عَلَيكَ وَرَحمَتُهُ لَهَمَّت طائِفَةٌ مِنهُم أَن يُضِلّوكَ وَما يُضِلّونَ إِلّا أَنفُسَهُم ۖ وَما يَضُرّونَكَ مِن شَيءٍ ۚ وَأَنزَلَ اللَّهُ عَلَيكَ الكِتٰبَ وَالحِكمَةَ وَعَلَّمَكَ ما لَم تَكُن تَعلَمُ ۚ وَكانَ فَضلُ اللَّهِ عَلَيكَ عَظيمًا
[4:113] If it were not for GOD’s grace towards you, and His mercy, some of them would have misled you. They only mislead themselves, and they can never harm you in the least. GOD has sent down to you the scripture and wisdom, and He has taught you what you never knew. Indeed, GOD’s blessings upon you have been great.
[4:113] اگر تم پر اللہ کا کرم اور اُس کی رحمت نہ ہوتی، تو اُن میں سے کچھ تمہیں گمراہ کر چکے ہوتے۔ وہ صرف اپنے آپ کو گمراہ کرتے ہیں، اور وہ تمہیں کبھی ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے، اور اُس نے تمہیں وہ سکھایا جس کا تمہیں کوئی علم نہیں تھا۔ بے شک، تم پر اللہ کی عظیم رحمتیں ہیں۔
لا خَيرَ فى كَثيرٍ مِن نَجوىٰهُم إِلّا مَن أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَو مَعروفٍ أَو إِصلٰحٍ بَينَ النّاسِ ۚ وَمَن يَفعَل ذٰلِكَ ابتِغاءَ مَرضاتِ اللَّهِ فَسَوفَ نُؤتيهِ أَجرًا عَظيمًا
[4:114] There is nothing good about their private conferences, except for those who advocate charity, or righteous works, or making peace among the people. Anyone who does this, in response to GOD’s teachings, we will grant him a great recompense.
[4:114] اُن کے خفیہ مذاکرات میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے، سوائے اُن لوگوں کے جو خیرات کی، یا نیک کاموں کی، یا لوگوں کے درمیان امن کی وکالت کرتے ہیں۔جو کوئی بھی اللہ کی تعلیمات کے جواب میں ایسا کرتا ہے، ہم اسے ایک عظیم اجر عطا فرمائیں گے۔
وَمَن يُشاقِقِ الرَّسولَ مِن بَعدِ ما تَبَيَّنَ لَهُ الهُدىٰ وَيَتَّبِع غَيرَ سَبيلِ المُؤمِنينَ نُوَلِّهِ ما تَوَلّىٰ وَنُصلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَساءَت مَصيرًا
[4:115] As for him who opposes the messenger, after the guidance has been pointed out to him, and follows other than the believers’ way, we will direct him in the direction he has chosen, and commit him to Hell; what a miserable destiny!
[4:115] جہاں تک وہ جو رسول کی مخالفت کرتا ہے، اُس کے لیے ہدایت واضح کر دیے جانے کے بعد، اور مومنین کے راستے کے علاوہ کسی اور راستے پر چلتا ہے، تو ہم اُسے اُسی راستے کی طرف پھیر دیں گے جس کا اُس نے خود انتخاب کیا ہے، اور اُسےجہنم میں ڈال دیں گے؛ کیا ہی برا مقدر ہے!
إِنَّ اللَّهَ لا يَغفِرُ أَن يُشرَكَ بِهِ وَيَغفِرُ ما دونَ ذٰلِكَ لِمَن يَشاءُ ۚ وَمَن يُشرِك بِاللَّهِ فَقَد ضَلَّ ضَلٰلًا بَعيدًا
The Unforgivable Sin
[4:116] GOD does not forgive idol worship (if maintained until death),* and He forgives lesser offenses for whomever He wills. Anyone who idolizes any idol beside GOD has strayed far astray.
ناقابل معافی گناہ
[4:116]اللہ شرک کو معاف نہیں کرتا (اگر مرتے دم تک برقرار رہے)۔*اور وہ جس کے لیے چاہے چھوٹے گناہ معاف کردیتاہے۔ اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرایا وہ گمراہی میں بہت دور بھٹک گیا ہے۔
Footnote:
*4:116 A simple definition of idolatry: Believing that anything beside God can help you.
فٹ نوٹ:
4:116 شرک کی آسان تشریح: یہ ماننا کہ اللہ کے علاوہ بھی کوئی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
إِن يَدعونَ مِن دونِهِ إِلّا إِنٰثًا وَإِن يَدعونَ إِلّا شَيطٰنًا مَريدًا
[4:117] They even worship female gods besides Him; as a matter of fact, they only worship a rebellious devil.
[4:117] حتی کہ وہ اُس (اللہ) کے علاوہ دیویوں کی پرستش بھی کرتے ہیں؛ درحقیقت وہ صرف ایک باغی شیطان کی پرستش کرتے ہیں۔
لَعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِن عِبادِكَ نَصيبًا مَفروضًا
[4:118] GOD has condemned him, and he said, “I will surely recruit a definite share of Your worshipers.*”
[4:118] اللہ نے اُس کی مذمت کی ہے، اور اُس نے کہا، “میں یقیناً تیرے عبادت گذاروں میں سے ایک یقینی حصہ بھرتی کروں گا۔*”
Footnote:
*4:118 The majority of believers in God fall into idolatry (12:106).
فٹ نوٹ:
4:118 اللہ پر ایمان رکھنے والوں کی اکثریت شرک میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ (12:106)۔
وَلَأُضِلَّنَّهُم وَلَأُمَنِّيَنَّهُم وَلَءامُرَنَّهُم فَلَيُبَتِّكُنَّ ءاذانَ الأَنعٰمِ وَلَءامُرَنَّهُم فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلقَ اللَّهِ ۚ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيطٰنَ وَلِيًّا مِن دونِ اللَّهِ فَقَد خَسِرَ خُسرانًا مُبينًا
[4:119] “I will mislead them, I will entice them, I will command them to (forbid the eating of certain meats by) marking the ears of livestock, and I will command them to distort the creation of GOD.” Anyone who accepts the devil as a lord, instead of GOD, has incurred a profound loss.”
[4:119] “میں انہیں گمراہ کروں گا، میں انہیں ورغلاؤں گا، میں انہیں جانوروں کے کانوں پر نشان لگا کر (کچھ خاص قسم کے گوشت کھانے سے منع کرنے) کا حکم دوں گا۔ اور میں انہیں اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے کا حکم دوں گا۔”جو کوئی بھی اللہ کی بجاۓ شیطان کو رب مانتا ہے، تو اُس نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے۔”
[4:120] He promises them and entices them; what the devil promises is no more than an illusion.
[4:120] وہ اُن سے وعدے کرتا ہے اور انہیں ورغلاتا ہے؛ شیطان جو وعدہ کرتا ہے وہ ایک فریب سے زیادہ کچھ نہیں۔
أُولٰئِكَ مَأوىٰهُم جَهَنَّمُ وَلا يَجِدونَ عَنها مَحيصًا
[4:121] These have incurred Hell as their final abode, and can never evade it.
[4:21] انہوں نے جہنم کو اپنا آخری ٹھکانا بنا لیا ہے، اور وہ کبھی اُس سے بچ نہیں سکتے۔
وَالَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدخِلُهُم جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ خٰلِدينَ فيها أَبَدًا ۖ وَعدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَمَن أَصدَقُ مِنَ اللَّهِ قيلًا
[4:122] As for those who believe and lead a righteous life, we will admit them into gardens with flowing streams, wherein they live forever. Such is the truthful promise of GOD. Whose utterances are more truthful than GOD’s?
[4:122] اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں، اور نیک زندگی بسر کرتے ہیں، ہم انہیں ایسے باغات میں داخل کریں گے جہاں بہتی ہوئی ندیاں ہیں، وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ایسا ہے اللہ کا سچا وعدہ۔ کس کی باتیں اللہ کی بات سے زیادہ سچ ہو سکتی ہیں؟
لَيسَ بِأَمانِيِّكُم وَلا أَمانِىِّ أَهلِ الكِتٰبِ ۗ مَن يَعمَل سوءًا يُجزَ بِهِ وَلا يَجِد لَهُ مِن دونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلا نَصيرًا
The Law
[4:123] It is not in accordance with your wishes, or the wishes of the people of the scripture: anyone who commits evil pays for it, and will have no helper or supporter against GOD.
قانون
[4:123] یہ تمہاری خواہشات کے مطابق نہیں ہے، اور نہ ہی اہل کتاب کی خواہشات کے مطابق؛ جو کوئی بھی برائی کرتا ہے اُس کی قیمت چکاتا ہے، اور اللہ کے مقابلے میں وہ کوئی مددگار اور حامی نہیں پاے گا۔
وَمَن يَعمَل مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِن ذَكَرٍ أَو أُنثىٰ وَهُوَ مُؤمِنٌ فَأُولٰئِكَ يَدخُلونَ الجَنَّةَ وَلا يُظلَمونَ نَقيرًا
[4:124] As for those who lead a righteous life, male or female, while believing, they enter Paradise; without the slightest injustice.
[4:124] جہاں تک وہ جو ایمان کے ساتھ ایک نیک زندگی گزارتے ہیں،خواہ مرد ہو، یا عورت، وہ جنت میں داخل ہوتے ہیں؛ بغیر ذرہ برابر ناانصافی کے۔
وَمَن أَحسَنُ دينًا مِمَّن أَسلَمَ وَجهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبرٰهيمَ حَنيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبرٰهيمَ خَليلًا
Abraham: Original Messenger of Islam*
[4:125] Who is better guided in his religion than one who submits totally to GOD, leads a righteous life, according to the creed of Abraham: monotheism? GOD has chosen Abraham as a beloved friend.
ابراہیم: اسلام کا اصل رسول*
[4:125] اپنے دین میں اُس سے بہتر کون ہدایت یافتہ ہو سکتا ہے جو پوری طرح اللہ کی رضا کے آگے جھک جاتا ہے، ایک نیک زندگی گزارتا ہے، ابراہیم کے عقیدے: وحدانیت کے مطابق؟ اللہ نے ابراہیم کو ایک محبوب دوست کے طور پر چنا ہے۔ـ
Footnote:
*4:125 All messengers since Adam have preached one and the same religion. Abraham was the original messenger of the creed named “Islam” (22:78, Appendix 26). “Islam” is not a name, but rather a description meaning “Submission.”
فٹ نوٹ:
4:125 آدم کے بعد سے لے کر تمام رسولوں نے ایک ہی مذہب کی تبلیغ کی ہے۔ ابراہیم “اسلام” نامی عقیدے کا اصل رسول تھا (22:78، ضمیمہ 26) “اسلام” ایک نام نہیں ہے، بلکہ ایک وضاحت ہے جس کا مطلب ہے ” فرمابرداری ۔”
وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيءٍ مُحيطًا
[4:126] To GOD belongs everything in the heavens and the earth. GOD is in full control of all things.
[4:126] سب کچھ جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اللہ ہی کی ملکیت ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وَيَستَفتونَكَ فِى النِّساءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفتيكُم فيهِنَّ وَما يُتلىٰ عَلَيكُم فِى الكِتٰبِ فى يَتٰمَى النِّساءِ الّٰتى لا تُؤتونَهُنَّ ما كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرغَبونَ أَن تَنكِحوهُنَّ وَالمُستَضعَفينَ مِنَ الوِلدٰنِ وَأَن تَقوموا لِليَتٰمىٰ بِالقِسطِ ۚ وَما تَفعَلوا مِن خَيرٍ فَإِنَّ اللَّهَ كانَ بِهِ عَليمًا
[4:127] They consult you concerning women: say, “GOD enlightens you regarding them, as recited for you in the scripture. You shall restore the rights of orphaned girls whom you cheat out of their due dowries when you wish to marry them: you shall not take advantage of them. The rights of orphaned boys must also be protected as well. You shall treat the orphans equitably. Whatever good you do, GOD is fully aware thereof.”
[4:127] وہ تم سے عورتوں کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں: کہہ دو، “اللہ اُن کے بارے میں تمہیں واضح ہدایت دیتا ہے، جیسا کہ تمہارے لیے قرآن میں بیان کیا گیا ہے۔ تم یتیم لڑکیوں کے حقوق کو بحال کرو جنہیں تم اُن کے حق مہر میں دھوکہ دیتے ہو جبکہ تم اُن سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہو ۔تم اُن کا ناجائز فائدہ مت اٹھاو۔ اسی طرح یتیم لڑکوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے۔ یتیموں کے ساتھ انصاف سے برتاو کرو۔ تم جو بھی اچھا کرتے ہو ، اللہ اُس سے مکمل طور پر باخبر ہے۔”
وَإِنِ امرَأَةٌ خافَت مِن بَعلِها نُشوزًا أَو إِعراضًا فَلا جُناحَ عَلَيهِما أَن يُصلِحا بَينَهُما صُلحًا ۚ وَالصُّلحُ خَيرٌ ۗ وَأُحضِرَتِ الأَنفُسُ الشُّحَّ ۚ وَإِن تُحسِنوا وَتَتَّقوا فَإِنَّ اللَّهَ كانَ بِما تَعمَلونَ خَبيرًا
Divorce Discouraged
[4:128] If a woman senses oppression or desertion from her husband, the couple shall try to reconcile their differences, for conciliation is best for them. Selfishness is a human trait, and if you do good and lead a righteous life, GOD is fully Cognizant of everything you do.
طلاق کی حوصلہ شکنی
[4:128] اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی طرف سے جبر یا عدم دلچسپی محسوس کرے، تو جوڑے کو اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ صلح ہی اُن کے لیے بہترین ہے۔ خودغرضی ایک انسانی خصلت ہے، اور اگر تم اچھائی کرتے ہو اور نیک زندگی گزارتے ہو، تو اللہ تمہارے ہر کام سے مکمل طور پر باخبر ہے۔
وَلَن تَستَطيعوا أَن تَعدِلوا بَينَ النِّساءِ وَلَو حَرَصتُم ۖ فَلا تَميلوا كُلَّ المَيلِ فَتَذَروها كَالمُعَلَّقَةِ ۚ وَإِن تُصلِحوا وَتَتَّقوا فَإِنَّ اللَّهَ كانَ غَفورًا رَحيمًا
Polygamy Discouraged*
[4:129] You can never be equitable in dealing with more than one wife, no matter how hard you try. Therefore, do not be so biased as to leave one of them hanging (neither enjoying marriage, nor left to marry someone else). If you correct this situation and maintain righteousness, GOD is Forgiver, Most Merciful.
کثرت ازواج کی حوصلہ شکنی*
[4:129] ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ برتاو کرنے میں تم کبھی بھی انصاف نہیں کر سکتے، چاہے تم کتنی ہی کوشش کر لو ۔اِس لیے، اتنے متعصب نہ بنو کہ اُن میں سے کسی کو بیچ میں لٹکا دو (نہ وہ ازدواجی زندگی کا لطف اٹھا سکیں اور نہ ہی کسی اور سے شادی کر سکیں ) ۔ اگر تم اِس صورتحال کو درست کرو اور نیکی کو برقرار رکھو، اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Footnote:
*4:129 See Appendix 30, entitled “Polygamy.”
فٹ نوٹ:
*4:129 دیکھیں ضمیمہ 30، جس کا عنوان کثرت “ازدواج” ہے۔”
وَإِن يَتَفَرَّقا يُغنِ اللَّهُ كُلًّا مِن سَعَتِهِ ۚ وَكانَ اللَّهُ وٰسِعًا حَكيمًا
[4:130] If the couple must decide to part, GOD will provide for each of them from His bounties. GOD is Bounteous, Most Wise.
[4:130] اگر جوڑے کو علیحدگی کا فیصلہ لازمی کرنا پڑے، اللہ اُن میں سے ہر ایک کو اپنے فضل سے رزق دے گا۔ اللہ فضل العظیم ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔
وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَلَقَد وَصَّينَا الَّذينَ أوتُوا الكِتٰبَ مِن قَبلِكُم وَإِيّاكُم أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ ۚ وَإِن تَكفُروا فَإِنَّ لِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ غَنِيًّا حَميدًا
[4:131] To GOD belongs everything in the heavens and the earth, and we have enjoined on those who received the scripture before you, and enjoined on you, that you shall reverence GOD. If you disbelieve, then to GOD belongs everything in the heavens and the earth. GOD is in no need, Praiseworthy.
[4:31] آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے، اور ہم نے اُن لوگوں کو بھی جنہیں تم سے پہلےکتاب دی گئی اور تمہیں بھی یہی حکم دیا ہے، کہ تم اللہ کی تعظیم کرو۔ اگر تم کفر کرتے ہو، تو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے ۔اللہ بے نیاز ہے، قابل تعریف ہے۔
وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ وَكيلًا
[4:132] To GOD belongs everything in the heavens and the earth, and GOD is the only Protector.
[4:132] آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اللہ ہی کی ہے، اور اللہ ہی واحد محافظ ہے۔
إِن يَشَأ يُذهِبكُم أَيُّهَا النّاسُ وَيَأتِ بِـٔاخَرينَ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَلىٰ ذٰلِكَ قَديرًا
[4:133] If He wills, He can annihilate you, O people, and substitute others in your place. GOD is certainly able to do this.
[4:133] اگر وہ چاہے، تمہیں فنا کر سکتا ہے، اے لوگو، اور تمہاری جگہ دوسروں کو لے آ سکتا ہے۔اللہ یقیناً ایسا کرنے پر قادر ہے۔
مَن كانَ يُريدُ ثَوابَ الدُّنيا فَعِندَ اللَّهِ ثَوابُ الدُّنيا وَالءاخِرَةِ ۚ وَكانَ اللَّهُ سَميعًا بَصيرًا
[4:134] Anyone who seeks the materials of this world should know that GOD possesses both the materials of this world and the Hereafter. GOD is Hearer, Seer.
[4:134] جو کوئی اِس دنیا کی چیزوں کا خواہشمند ہے، وہ جان لے کہ اللہ کے پاس اِس دنیا اور آخرت دونوں کا سامان ہے۔ اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا كونوا قَوّٰمينَ بِالقِسطِ شُهَداءَ لِلَّهِ وَلَو عَلىٰ أَنفُسِكُم أَوِ الوٰلِدَينِ وَالأَقرَبينَ ۚ إِن يَكُن غَنِيًّا أَو فَقيرًا فَاللَّهُ أَولىٰ بِهِما ۖ فَلا تَتَّبِعُوا الهَوىٰ أَن تَعدِلوا ۚ وَإِن تَلوۥا أَو تُعرِضوا فَإِنَّ اللَّهَ كانَ بِما تَعمَلونَ خَبيرًا
You Shall Not Bear False Witness
[4:135] O you who believe, you shall be absolutely equitable, and observe GOD, when you serve as witnesses, even against yourselves, or your parents, or your relatives. Whether the accused is rich or poor, GOD takes care of both. Therefore, do not be biased by your personal wishes. If you deviate or disregard (this commandment), then GOD is fully Cognizant of everything you do.
تم جھوٹی گواہی نہ دو
[4:135] اے ایمان والو، تمہیں پورا انصاف کرنا ہو گا، اور اللہ کو حاضر ناظر رکھو، جب تم گواہی دیتے ہو، چاہے تمہارے اپنے خلاف، یا تمہارے والدین، اور تمہارے رشتہ داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ خواہ ملزم امیر ہو یا غریب، اللہ دونوں کا خیال رکھتا ہے۔ اِس لیے، اپنی ذاتی خواہشات کی وجہ سےمتعصب نہ ہو۔ اگر تم انحراف کرتے ہو یا (اِس حکم) کو نظرانداز کرتے ہو، تو اللہ تمہارے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا ءامِنوا بِاللَّهِ وَرَسولِهِ وَالكِتٰبِ الَّذى نَزَّلَ عَلىٰ رَسولِهِ وَالكِتٰبِ الَّذى أَنزَلَ مِن قَبلُ ۚ وَمَن يَكفُر بِاللَّهِ وَمَلٰئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَاليَومِ الءاخِرِ فَقَد ضَلَّ ضَلٰلًا بَعيدًا
[4:136] O you who believe, you shall believe in GOD and His messenger, and the scripture He has revealed through His messenger, and the scripture He has revealed before that. Anyone who refuses to believe in GOD, and His angels, and His scriptures, and His messengers, and the Last Day, has indeed strayed far astray.
[4:136] اے لایمان والو، تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاو، اور اُس کتاب پر جو اُس نے اپنے رسول کے ذریعے نازل کی ہے، اور اُس کتاب پر جو اُس نے اِس سے پہلے نازل کی۔ کوئی بھی شخص جو اللہ پر، اور اُس کے فرشتوں، اور اُس کی کتابوں ، اور اُس کے رسولوں، اور یوم آخرت پر، ایمان لانے سے انکار کرتا ہے، یقیناً وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور جا چکا ہے۔
إِنَّ الَّذينَ ءامَنوا ثُمَّ كَفَروا ثُمَّ ءامَنوا ثُمَّ كَفَروا ثُمَّ ازدادوا كُفرًا لَم يَكُنِ اللَّهُ لِيَغفِرَ لَهُم وَلا لِيَهدِيَهُم سَبيلًا
[4:137] Surely, those who believe, then disbelieve, then believe, then disbelieve, then plunge deeper into disbelief, GOD will not forgive them, nor will He guide them in any way.
[4:137] یقیناً، وہ جو ایمان لائے، پھر کفر کیا، پھر ایمان لائے، پھر کفر کیا، پھر کفر میں گہرے ڈوب گئے، اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ اُن کی کسی طرف راہنمائی کرے گا۔
بَشِّرِ المُنٰفِقينَ بِأَنَّ لَهُم عَذابًا أَليمًا
[4:138] Inform the hypocrites that they have incurred painful retribution.
[4:138] منافقین کو بتا دو کہ وہ درد ناک عذاب اٹھا بیٹھے ہیں۔
الَّذينَ يَتَّخِذونَ الكٰفِرينَ أَولِياءَ مِن دونِ المُؤمِنينَ ۚ أَيَبتَغونَ عِندَهُمُ العِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ لِلَّهِ جَميعًا
[4:139] They are the ones who ally themselves with disbelievers instead of believers. Are they seeking dignity with them? All dignity belongs with GOD alone.
[4:139] یہ وہ ہیں جو مومینین کی بجاے کافروں کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں۔ کیا وہ اُن کے ساتھ عزت چاہتے ہیں؟ تمام عزت و عظمت صرف اللہ ہی کی ہے۔
وَقَد نَزَّلَ عَلَيكُم فِى الكِتٰبِ أَن إِذا سَمِعتُم ءايٰتِ اللَّهِ يُكفَرُ بِها وَيُستَهزَأُ بِها فَلا تَقعُدوا مَعَهُم حَتّىٰ يَخوضوا فى حَديثٍ غَيرِهِ ۚ إِنَّكُم إِذًا مِثلُهُم ۗ إِنَّ اللَّهَ جامِعُ المُنٰفِقينَ وَالكٰفِرينَ فى جَهَنَّمَ جَميعًا
[4:140] He has instructed you in the scripture that: if you hear GOD’s revelations being mocked and ridiculed, you shall not sit with them, unless they delve into another subject. Otherwise, you will be as guilty as they are. GOD will gather the hypocrites and the disbelievers together in Hell.
[4:140] اُس نے تمہیں کتاب میں ہدایت کی ہے کہ: اگر تم سنو کہ اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اُن کی تضحیک ہو رہی ہے، تم اُن کے ساتھ مت بیٹھو ، جب تک کہ وہ کسی اور موضوع میں مصروف نہ ہو جائیں ، ورنہ تم بھی اتنے ہی مجرم ہوگے جتنے وہ ہیں۔ اللہ منافقین اور کافروں کو اکٹھے جہنم میں جمع کرے گا۔
الَّذينَ يَتَرَبَّصونَ بِكُم فَإِن كانَ لَكُم فَتحٌ مِنَ اللَّهِ قالوا أَلَم نَكُن مَعَكُم وَإِن كانَ لِلكٰفِرينَ نَصيبٌ قالوا أَلَم نَستَحوِذ عَلَيكُم وَنَمنَعكُم مِنَ المُؤمِنينَ ۚ فَاللَّهُ يَحكُمُ بَينَكُم يَومَ القِيٰمَةِ ۗ وَلَن يَجعَلَ اللَّهُ لِلكٰفِرينَ عَلَى المُؤمِنينَ سَبيلًا
The Hypocrites
[4:141] They watch you and wait; if you attain victory from GOD, they say (to you), “Were we not with you?” But if the disbelievers get a turn, they say (to them), “Did we not side with you, and protect you from the believers?” GODwill judge between you on the Day of Resurrection. GOD will never permit the disbelievers to prevail over the believers.”
منافقین
[4:141] وہ تم پر نظر رکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں; اگر تم اللہ کی طرف سے فتح پاتے ہو، تو وہ (تم سے) کہتے ہیں، “کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟” لیکن اگر کافروں کی باری آئے تو وہ (اُن سے) کہتے ہیں، “کیا ہم نے تمہارا ساتھ نہیں دیا تھا اور تمہیں مومنین سے نہیں بچایا تھا؟” اللہ قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا۔ اللہ کبھی کافروں کو مومنین پر غالب آنے کی اجازت نہیں دے گا۔”
إِنَّ المُنٰفِقينَ يُخٰدِعونَ اللَّهَ وَهُوَ خٰدِعُهُم وَإِذا قاموا إِلَى الصَّلوٰةِ قاموا كُسالىٰ يُراءونَ النّاسَ وَلا يَذكُرونَ اللَّهَ إِلّا قَليلًا
[4:142] The hypocrites think that they are deceiving GOD, but He is the One who leads them on. When they get up for the Contact Prayer (Salat), they get up lazily. That is because they only show off in front of the people, and rarely do they think of GOD.
[4:142] منافقین سمجھتے ہیں کہ وہ اللہ کو دھوکہ دے رہے ہیں، لیکن یہ تو وہی ہے جو انہیں اُس طرف بڑھاتا ہے ۔ جب وہ نماز کے لیے اٹھتے ہیں، وہ سستی سے اٹھتے ہیں۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے صرف دکھاوا کرتے ہیں، اور شاذ و نادر ہی وہ اللہ کے بارے میں سوچتے ہیں۔
مُذَبذَبينَ بَينَ ذٰلِكَ لا إِلىٰ هٰؤُلاءِ وَلا إِلىٰ هٰؤُلاءِ ۚ وَمَن يُضلِلِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبيلًا
[4:143] They waver in between, neither belonging to this group, nor that group. Whomever GOD sends astray, you will never find a way to guide him.
[4:143] وہ دونوں کے درمیان ڈانواڈول رہتے ہیں، نہ اِس گروپ کے ساتھ ، نہ ہی دوسرے گروپ کے ساتھ ۔جس کو اللہ گمراہی کی طرف بھیج دے، تم اُس کی رہنمائی کے لیے راستہ کبھی نہ پاؤ گے۔
يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَتَّخِذُوا الكٰفِرينَ أَولِياءَ مِن دونِ المُؤمِنينَ ۚ أَتُريدونَ أَن تَجعَلوا لِلَّهِ عَلَيكُم سُلطٰنًا مُبينًا
[4:144] O you who believe, you shall not ally yourselves with the disbelievers, instead of the believers. Do you wish to provide GOD with a clear proof against you?
[4:144] اے ایمان والو، تم کافروں کے ساتھ اپنا اتحاد مت کرو، بجائے مومنین کے۔ کیا تم اللہ کو اپنے خلاف ایک واضح ثبوت فراہم کرنا چاہتے ہو؟
إِنَّ المُنٰفِقينَ فِى الدَّركِ الأَسفَلِ مِنَ النّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُم نَصيرًا
They Think That They Are Believers
[4:145] The hypocrites will be committed to the lowest pit of Hell, and you will find no one to help them.
وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایمان والے ہیں
[4:145] منافقین کو جہنم کے سب سے نچلے گڑھے میں ڈالا جائے گا، اور تم اُن کی مدد کرنے والا کوئی نہ پاؤ گے۔
إِلَّا الَّذينَ تابوا وَأَصلَحوا وَاعتَصَموا بِاللَّهِ وَأَخلَصوا دينَهُم لِلَّهِ فَأُولٰئِكَ مَعَ المُؤمِنينَ ۖ وَسَوفَ يُؤتِ اللَّهُ المُؤمِنينَ أَجرًا عَظيمًا
[4:146] Only those who repent, reform, hold fast to GOD, and devote their religion absolutely to GOD alone, will be counted with the believers. GOD will bless the believers with a great recompense.
[4:146] صرف وہ جو توبہ کرتے ہیں، اصلاح کرتے ہیں، اللہ کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں، اور اپنے مذہب کو پوری طرح صرف اللہ کے لیے وقف کرتے ہیں، وہ مومنین میں شمار ہوں گے۔اللہ مومنین کو اجر عظیم سے نوازے گا۔
ما يَفعَلُ اللَّهُ بِعَذابِكُم إِن شَكَرتُم وَءامَنتُم ۚ وَكانَ اللَّهُ شاكِرًا عَليمًا
[4:147] What will GOD gain from punishing you, if you became appreciative and believed? GOD is Appreciative, Omniscient
[4:147] اللہ کو کیا حاصل ہو گا تمہیں سزا دے کر اگر تم شکر گزار ہوتے اور ایمان لے آئے ہوتے؟ اللہ قدر کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
لا يُحِبُّ اللَّهُ الجَهرَ بِالسّوءِ مِنَ القَولِ إِلّا مَن ظُلِمَ ۚ وَكانَ اللَّهُ سَميعًا عَليمًا
Do Not Use Bad Language
[4:148] GOD does not like the utterance of bad language, unless one is treated with gross injustice. GOD is Hearer, Knower.
بری زبان کا استعمال مت کرو۔
[4:148] اللہ بد زبانی کو پسند نہیں کرتا، جب تک کہ کسی کے ساتھ سنگین ناانصافی نہ کی گئی ہو۔ اللہ سننے والا، جاننے والا ہے۔
إِن تُبدوا خَيرًا أَو تُخفوهُ أَو تَعفوا عَن سوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كانَ عَفُوًّا قَديرًا
[4:149] If you work righteousness—either declared or concealed—or pardon a transgression, GOD is pardoner , omnipotent.
[4:149] اگر تم نیک کام کرتے ہو – چاہے وہ ظاہر ہوں یا چھپے ہوۓ ہوں – یا کسی کی زیادتی کو معاف کرتے ہو، اللہ معاف کرنے والا، قادرمطلق ہے۔
إِنَّ الَّذينَ يَكفُرونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُريدونَ أَن يُفَرِّقوا بَينَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقولونَ نُؤمِنُ بِبَعضٍ وَنَكفُرُ بِبَعضٍ وَيُريدونَ أَن يَتَّخِذوا بَينَ ذٰلِكَ سَبيلًا
You Shall Not Make Any Distinction Among God’s Messengers
[4:150] Those who disbelieve in GOD and His messengers, and seek to make distinction among GOD and His messengers, and say, “We believe in some and reject some,” and wish to follow a path in between;”
تم اللہ کے رسولوں کے درمیان کوئی تفریق نہ کرو
[4:150] وہ جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان نہیں لاتے، اور اللہ اور اُس کے رسولوں کے درمیان تفریق کرنا چاہتے ہیں، اور کہتے ہیں، ”ہم کچھ پر ایمان لاتے ہیں اور کچھ کو مسترد کرتے ہیں،” اور ایک درمیانی راستہ اختیار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں؛”
أُولٰئِكَ هُمُ الكٰفِرونَ حَقًّا ۚ وَأَعتَدنا لِلكٰفِرينَ عَذابًا مُهينًا
[4:151] these are the real disbelievers. We have prepared for the disbelievers a shameful retribution.
[4:151] یہی اصل کافر ہیں۔ ہم نے کافروں کے لیے شرمناک عذاب تیار کیا ہے۔
وَالَّذينَ ءامَنوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَم يُفَرِّقوا بَينَ أَحَدٍ مِنهُم أُولٰئِكَ سَوفَ يُؤتيهِم أُجورَهُم ۗ وَكانَ اللَّهُ غَفورًا رَحيمًا
[4:152] As for those who believe in GOD and His messengers and make no distinction among them, He will grant them their recompense. GOD is Forgiver, Most Merciful.
[4:152] جہاں تک وہ جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں، اور اُن ( رسولوں )کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے، وہ انہیں اُن کا اجر دے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
يَسـَٔلُكَ أَهلُ الكِتٰبِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيهِم كِتٰبًا مِنَ السَّماءِ ۚ فَقَد سَأَلوا موسىٰ أَكبَرَ مِن ذٰلِكَ فَقالوا أَرِنَا اللَّهَ جَهرَةً فَأَخَذَتهُمُ الصّٰعِقَةُ بِظُلمِهِم ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا العِجلَ مِن بَعدِ ما جاءَتهُمُ البَيِّنٰتُ فَعَفَونا عَن ذٰلِكَ ۚ وَءاتَينا موسىٰ سُلطٰنًا مُبينًا
Lessons From Israel
[4:153] The people of the scripture challenge you to bring down to them a book from the sky! They have asked Moses for more than that, saying, “Show us GOD, physically.” Consequently, the lightning struck them, as a consequence of their audacity. Additionally, they worshiped the calf, after all the miracles they had seen. Yet, we pardoned all this. We supported Moses with profound miracles.”
اسرائیل سے سبق
[4:153] اہل کتاب تمہیں چیلنج کرتے ہیں کہ اُن کے لیے آسمان سے ایک کتاب اتارو! انہوں نے موسیٰ سے اِس سے بھی زیادہ مطالبہ کیا، یہ کہتے ہوے، “ہمیں دکھاؤ اللہ، جسمانی طور پر۔” چنانچہ اُن کی اِس جراَت کے نتیجے میں اُن پر بجلی آ گری۔ مزید برآں، انہوں نے تمام معجزات دیکھنے کے باوجود بچھڑے کی پوجا کی۔ اُس کے باوجود، ہم نے یہ سب کچھ معاف کر دیا۔ ہم نے موسٰی کی عظیم معجزات کے ساتھ حمایت کی۔”
وَرَفَعنا فَوقَهُمُ الطّورَ بِميثٰقِهِم وَقُلنا لَهُمُ ادخُلُوا البابَ سُجَّدًا وَقُلنا لَهُم لا تَعدوا فِى السَّبتِ وَأَخَذنا مِنهُم ميثٰقًا غَليظًا
[4:154] And we raised Mount Sinai above them, as we took their covenant. And we said to them, “Enter the gate humbly.” And we said to them, “Do not desecrate the Sabbath.” Indeed, we took from them a solemn covenant.”
[4:154] اور ہم نے کوہ طور کو اُن کے اوپر کھڑا کیا، جب ہم اُن سے عہد لے رہے تھے۔اور ہم نے اُن سے کہا، “ عاجزی کے ساتھ دروازے میں داخل ہو جاؤ-“ اور ہم نے اُن سے کہا ، سبت کی بے حرمتی مت کرو۔ درحقیقت ہم نے اُن سے پختہ عہد لیا ۔”
فَبِما نَقضِهِم ميثٰقَهُم وَكُفرِهِم بِـٔايٰتِ اللَّهِ وَقَتلِهِمُ الأَنبِياءَ بِغَيرِ حَقٍّ وَقَولِهِم قُلوبُنا غُلفٌ ۚ بَل طَبَعَ اللَّهُ عَلَيها بِكُفرِهِم فَلا يُؤمِنونَ إِلّا قَليلًا
[4:155] (They incurred condemnation) for violating their covenant, rejecting GOD’s revelations, killing the prophets unjustly, and for saying, “Our minds are made up!” In fact, GOD is the One who sealed their minds, due to their disbelief, and this is why they fail to believe, except rarely.”
[4:155] (انہوں نے مذمت اٹھائی )اپنے عہد کی خلاف ورزی کرنے کے لیے، اللہ کی آیات کو جھٹلانے، انبیاء کو ناحق قتل کرنے، اور یہ کہنے پر کہ “ہمارے ذہن بنے ہوۓ ہیں !” درحقیقت، اللہ ہی ہے جس نے اُن کے کفر کی وجہ سے اُن کے ذہنوں پر مہر لگا دی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایمان لانے میں ناکام ہوتے ہیں، سواۓ بہت کم کے۔”
وَبِكُفرِهِم وَقَولِهِم عَلىٰ مَريَمَ بُهتٰنًا عَظيمًا
[4:156] (They are condemned) for disbelieving and uttering about Mary a gross lie.
[4:156] (اُن کی مذمت کی گئی ہے) کفر کرنے اور مریم کے بارے میں ایک سنگین جھوٹ بولنے پر۔
وَقَولِهِم إِنّا قَتَلنَا المَسيحَ عيسَى ابنَ مَريَمَ رَسولَ اللَّهِ وَما قَتَلوهُ وَما صَلَبوهُ وَلٰكِن شُبِّهَ لَهُم ۚ وَإِنَّ الَّذينَ اختَلَفوا فيهِ لَفى شَكٍّ مِنهُ ۚ ما لَهُم بِهِ مِن عِلمٍ إِلَّا اتِّباعَ الظَّنِّ ۚ وَما قَتَلوهُ يَقينًا
Crucifying “the Body” of Jesus*
[4:157] And for claiming that they killed the Messiah, Jesus, son of Mary, the messenger of GOD. In fact, they never killed him, they never crucified him—they were made to think that they did. All factions who are disputing in this matter are full of doubt concerning this issue. They possess no knowledge; they only conjecture. For certain, they never killed him.*”
عیسی کے “جسم” کو صلیب پرچڑھانا*
[4:157] اور یہ دعویٰ کرنے پر کہ انہوں نے مسح عیسی ابن مریم، اللہ کے رسول کو قتل کیا۔ در حقیقت، انہوں نے کبھی اُسے قتل نہیں کیا ، انہوں نے اُسے کبھی صلیب پر نہیں چڑھایا—انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیا تھا۔ اِس معاملے کے متعلق اختلاف کرنے والے تمام گروہ اِس بارے میں شکوک و شبہات سے بھرے ہوئے ہیں۔ وہ کوئی علم نہیں رکھتے؛ وہ صرف قیاس آرائی کرتے ہیں. یقینی طور پر، انہوں نے اُسے کبھی قتل نہیں کیا۔”
Footnote:
*4:157-158 Jesus, the real person, the soul, was raised in the same manner as in the death of any righteous person. Subsequently, his enemies arrested, tortured, and crucified his living, but empty, body. See Appendices 17 & 22, and the book “JESUS: MYTHS AND MESSAGE,” by Lisa Spray (Universal Unity, Fremont, California, 1992). ”
فٹ نوٹ:
4:157-158 عیسی، اصل شخص، روح کو اُسی طرح اٹھایا گیا تھا، جس طرح موت کے وقت کسی نیک شخص کی روح کو اٹھایا جاتا ہے۔اُس کے بعد، اُس کے دشمنوں نے اُس کے زندہ، لیکن روح سے خالی جسم کو گرفتار کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور صلیب پر چڑھایا۔ دیکھیں ضمیمہ 17 اور 22، اور لیسی سپرے کی کتاب “Jesus:Myths And Message ” (Universal Unity , Fremont, California 1992)۔”
بَل رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيهِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَزيزًا حَكيمًا
[4:158] Instead, GOD raised him to Him; GOD is Almighty, Most Wise.
[4:158] اُس کی بجائے، اللہ نے اُسے اپنی طرف اٹھا لیا۔ اللہ تمام طاقتوں کا مالک ،انتہائی حکمت والا ہے۔
وَإِن مِن أَهلِ الكِتٰبِ إِلّا لَيُؤمِنَنَّ بِهِ قَبلَ مَوتِهِ ۖ وَيَومَ القِيٰمَةِ يَكونُ عَلَيهِم شَهيدًا
[4:159] Everyone among the people of the scripture was required to believe in him before his death. On the Day of Resurrection, he will be a witness against them.
[4:159] اہل کتاب میں سے ہر ایک پر لازم تھا کہ اُس کی موت سے پہلے اُس پر ایمان لے آئیں۔ قیامت کے دن وہ اُن کے خلاف گواہی دے گا۔
فَبِظُلمٍ مِنَ الَّذينَ هادوا حَرَّمنا عَلَيهِم طَيِّبٰتٍ أُحِلَّت لَهُم وَبِصَدِّهِم عَن سَبيلِ اللَّهِ كَثيرًا
[4:160] Due to their transgressions, we prohibited for the Jews good foods that used to be lawful for them; also for consistently repelling from the path of GOD.
[4:160] اُن کی سرکشی کی وجہ سے، ہم نے یہودیوں کے لیے اچھی چیزیں حرام کر دیں جو پہلے اُن کے لیے حلال ہوا کرتی تھیں۔ اور مسلسل اللہ کی راہ سے پیچھے ہٹانے کی وجہ سے۔
وَأَخذِهِمُ الرِّبوٰا۟ وَقَد نُهوا عَنهُ وَأَكلِهِم أَموٰلَ النّاسِ بِالبٰطِلِ ۚ وَأَعتَدنا لِلكٰفِرينَ مِنهُم عَذابًا أَليمًا
[4:161] And for practicing usury, which was forbidden, and for consuming the people’s money illicitly. We have prepared for the disbelievers among them painful retribution.
[4:161] اور اِس لیے بھی کہ انہوں نے سود خوری کی، جو کہ ممنوع تھی، اور لوگوں کاپیسہ ناجائز طریقے سے استمال کرنے پر ۔ ہم نے اُن میں سے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
لٰكِنِ الرّٰسِخونَ فِى العِلمِ مِنهُم وَالمُؤمِنونَ يُؤمِنونَ بِما أُنزِلَ إِلَيكَ وَما أُنزِلَ مِن قَبلِكَ ۚ وَالمُقيمينَ الصَّلوٰةَ ۚ وَالمُؤتونَ الزَّكوٰةَ وَالمُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ أُولٰئِكَ سَنُؤتيهِم أَجرًا عَظيمًا
[4:162] As for those among them who are well founded in knowledge, and the believers, they believe in what was revealed to you, and in what was revealed before you. They are observers of the Contact Prayers (Salat), and givers of the obligatory charity (Zakat); they are believers in GOD and the Last Day. We grant these a great recompense.
[4:162] اُن میں سے وہ جو علم میں بہت پختہ ہیں اور مومن ہیں، وہ اُس پر ایمان رکھتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا اور اُس پر بھی جو تم سے پہلے نازل کیا گیا تھا۔ وہ نمازیں قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم انہیں ایک عظیم اجر عطا کریں گے۔
إِنّا أَوحَينا إِلَيكَ كَما أَوحَينا إِلىٰ نوحٍ وَالنَّبِيّۦنَ مِن بَعدِهِ ۚ وَأَوحَينا إِلىٰ إِبرٰهيمَ وَإِسمٰعيلَ وَإِسحٰقَ وَيَعقوبَ وَالأَسباطِ وَعيسىٰ وَأَيّوبَ وَيونُسَ وَهٰرونَ وَسُلَيمٰنَ ۚ وَءاتَينا داوۥدَ زَبورًا
God’s Messengers
[4:163] We have inspired you, as we inspired Noah and the prophets after him. And we inspired Abraham, Ismail, Isaac, Jacob, the Patriarchs, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon. And we gave David the psalms.
اللہ کے رسول
[4:163] ہم نے تم پر وحی کی، جس طرح ہم نے نوح اور اُس کے بعد کے انبیاء پر وحی کی تھی۔ اور ہم نے ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، بزرگان ،عیسیٰ، ایوب، یونس، ہارون اور سلیمان پر بھی وحی کی ۔ اور ہم نے داؤد کو زبور دی۔
وَرُسُلًا قَد قَصَصنٰهُم عَلَيكَ مِن قَبلُ وَرُسُلًا لَم نَقصُصهُم عَلَيكَ ۚ وَكَلَّمَ اللَّهُ موسىٰ تَكليمًا
[4:164] Messengers we have told you about, and messengers we never told you about. And GOD spoke to Moses directly.
[4:164] کچھ رسول جن کے بارے میں ہم نے تمہیں بتایا، اور ایسے رسول جن کے بارے میں ہم نےتمہیں کبھی نہیں بتایا۔ اور اللہ نے موسیٰ سے براہ راست بات کی۔
رُسُلًا مُبَشِّرينَ وَمُنذِرينَ لِئَلّا يَكونَ لِلنّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعدَ الرُّسُلِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَزيزًا حَكيمًا
[4:165] Messengers to deliver good news, as well as warnings. Thus, the people will have no excuse when they face GOD, after all these messengers have come to them. GOD is Almighty, Most Wise.
[4:165] رسول جو خوش خبری دیتے ہیں، اور خبردار بھی کرتے ہیں۔ پس، اِن تمام رسولوں کے آنے کے بعد، لوگوں کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہو گا، جب وہ اللہ کا سامنا کریں گے۔ اللہ قادر مطلق، حکمت والا ہے۔
لٰكِنِ اللَّهُ يَشهَدُ بِما أَنزَلَ إِلَيكَ ۖ أَنزَلَهُ بِعِلمِهِ ۖ وَالمَلٰئِكَةُ يَشهَدونَ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ شَهيدًا
[4:166] But GOD bears witness concerning what He has revealed to you; He has revealed it with His knowledge. And the angels bear witness as well, but GOD suffices as witness.
[4:166] لیکن اللہ اُس کی گواہی دیتا ہے جو اُس نے تم پر نازل کیا ہے؛ اُس نے اسے اپنے علم کے ساتھ نازل کیا ہے۔ اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں، لیکن گواہی کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔
إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَصَدّوا عَن سَبيلِ اللَّهِ قَد ضَلّوا ضَلٰلًا بَعيدًا
[4:167] Surely, those who disbelieve and repel from the way of GOD have strayed far astray.
[4:167] یقیناً، وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اور اللہ کے راستے سے دور کرتے ہیں، وہ گمراہی میں بہت دور جا چکے ہیں۔
إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَظَلَموا لَم يَكُنِ اللَّهُ لِيَغفِرَ لَهُم وَلا لِيَهدِيَهُم طَريقًا
[4:168] Those who disbelieve and transgress, GOD will not forgive them, nor will He guide them in any way;
[4:168] وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اور حد سے تجاوز کرتے ہیں، اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا، اور نہ ہی وہ کسی طرح اُن کی رہنمائی کرے گا؛
إِلّا طَريقَ جَهَنَّمَ خٰلِدينَ فيها أَبَدًا ۚ وَكانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسيرًا
[4:169] except the way to Hell, wherein they abide forever. This is easy for GOD to do.
[4:169] سوائے جہنم کے راستے کے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ایسا کرنا اللہ کے لیے آسان ہے۔
يٰأَيُّهَا النّاسُ قَد جاءَكُمُ الرَّسولُ بِالحَقِّ مِن رَبِّكُم فَـٔامِنوا خَيرًا لَكُم ۚ وَإِن تَكفُروا فَإِنَّ لِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا
[4:170] O people, the messenger has come to you with the truth from your Lord. Therefore, you shall believe for your own good. If you disbelieve, then to God belongs everything in the heavens and the earth. GOD is Omniscient, Most Wise.
[4:170] اے لوگو، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے رسول حق لے کر آ چکا ہے۔ لهذا، تم اپنی بھلائی کے لیے ایمان لے آؤ۔ اگر تم کفر کرتے ہو، تو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اللہ ہی کی ملکیت ہے۔ اللہ سب سے زیادہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔
يٰأَهلَ الكِتٰبِ لا تَغلوا فى دينِكُم وَلا تَقولوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الحَقَّ ۚ إِنَّمَا المَسيحُ عيسَى ابنُ مَريَمَ رَسولُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ أَلقىٰها إِلىٰ مَريَمَ وَروحٌ مِنهُ ۖ فَـٔامِنوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۖ وَلا تَقولوا ثَلٰثَةٌ ۚ انتَهوا خَيرًا لَكُم ۚ إِنَّمَا اللَّهُ إِلٰهٌ وٰحِدٌ ۖ سُبحٰنَهُ أَن يَكونَ لَهُ وَلَدٌ ۘ لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَكَفىٰ بِاللَّهِ وَكيلًا
Trinity: A False Doctrine
[4:171] O people of the scripture, do not transgress the limits of your religion, and do not say about GOD except the truth. The Messiah, Jesus, the son of Mary, was a messenger of GOD, and His word that He had sent to Mary, and a revelation from Him. Therefore, you shall believe in GOD and His messengers. You shall not say, “Trinity.” You shall refrain from this for your own good. GOD is only one god. Be He glorified; He is much too glorious to have a son. To Him belongs everything in the heavens and everything on earth. GOD suffices as Lord and Master.”
ٹرنیٹی: ایک غلط عقیدہ
[4:171] اے اہلِ کتاب، اپنے دین کی حدود سے تجاوز نہ کرو، اور اللہ کے بارے میں کچھ اور نہ کہو سوائے سچ کے۔ مسیح، عیسیٰ، مریم کا بیٹا، اللہ کا ایک رسول تھا، اور اُس (اللہ) کا فرمان، جو اُس نے مریم کی طرف بھیجا تھا، اور ایک وحی۔ اِس لیے، تم اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لے آؤ۔تم “ٹرینیٹی” مت کہو ۔تم اپنی بھلائی کے لیے اِس سے باز رہو۔ اللہ صرف ایک ہی خدا ہے، اُس کی تسبیح ہو؛ وہ اِس سے کہیں بلند و برتر ہے کہ اُس کا کوئی بیٹا ہو۔ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اُسی کی ہے۔ رب اور مالک ہونے کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔”
لَن يَستَنكِفَ المَسيحُ أَن يَكونَ عَبدًا لِلَّهِ وَلَا المَلٰئِكَةُ المُقَرَّبونَ ۚ وَمَن يَستَنكِف عَن عِبادَتِهِ وَيَستَكبِر فَسَيَحشُرُهُم إِلَيهِ جَميعًا
[4:172] The Messiah would never disdain from being a servant of GOD, nor would the closest angels. Those who disdain from worshiping Him, and are too arrogant to submit, He will summon them all before Him.
[4:172] مسیح اللہ کا خادم ہونے میں کبھی کوئی حقارت نہیں سمجھے گا، اور نہ ہی سب سے قریب فرشتے۔ وہ لوگ جو اُس کی عبادت کرنے سے عار محسوس کرتے ہیں، اور انتہائی تکبر کی وجہ سے فرمانبرداری نہیں کرتے، وہ اُن سب کو اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے بلائے گا۔
فَأَمَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفّيهِم أُجورَهُم وَيَزيدُهُم مِن فَضلِهِ ۖ وَأَمَّا الَّذينَ استَنكَفوا وَاستَكبَروا فَيُعَذِّبُهُم عَذابًا أَليمًا وَلا يَجِدونَ لَهُم مِن دونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلا نَصيرًا
[4:173] As for those who believe and lead a righteous life, He will fully recompense them, and shower them with His grace. As for those who disdain and turn arrogant, He will commit them to painful retribution. They will find no lord beside GOD, nor a savior.
[4:173] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک زندگی گزارتے ہیں، وہ انہیں بھرپور صلہ دے گا، اور اُن پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے گا۔جہاں تک وہ جو حقارت اور تکبر کرتے ہیں، وہ انہیں دردناک عذاب دے گا۔ وہ اللہ کے سوا نہ کوئی رب پائیں گے، اور نہ ہی کوئی بچانے والا۔
يٰأَيُّهَا النّاسُ قَد جاءَكُم بُرهٰنٌ مِن رَبِّكُم وَأَنزَلنا إِلَيكُم نورًا مُبينًا
The Quran’s Mathematical Code: Tangible, Irrefutable Proof
[4:174] O people, a proof has come to you from your Lord؛ we have sent down to you a profound beacon.
قرآن کا حسابی کوڈ: ٹھوس ، ناقابل تردید ثبوت
[4:174] اے لوگو، تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک ثبوت آ چکا ہے؛ ہم نے تم پر ایک رہنمائی کرنے والی عظیم روشنی بھیجی ہے۔
فَأَمَّا الَّذينَ ءامَنوا بِاللَّهِ وَاعتَصَموا بِهِ فَسَيُدخِلُهُم فى رَحمَةٍ مِنهُ وَفَضلٍ وَيَهديهِم إِلَيهِ صِرٰطًا مُستَقيمًا
[4:175] Those who believe in GOD, and hold fast to Him, He will admit them into mercy from Him, and grace, and will guide them to Him in a straight path.
[4:175]وہ لوگ جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، اور اسے مضبوطی سے تھامے رکھتے ہیں، وہ انہیں اپنی رحمت اور فضل میں داخل کرے گا، اور انہیں اپنی طرف سیدھے راستے کی ہدایت دے گا۔
يَستَفتونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفتيكُم فِى الكَلٰلَةِ ۚ إِنِ امرُؤٌا۟ هَلَكَ لَيسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُختٌ فَلَها نِصفُ ما تَرَكَ ۚ وَهُوَ يَرِثُها إِن لَم يَكُن لَها وَلَدٌ ۚ فَإِن كانَتَا اثنَتَينِ فَلَهُمَا الثُّلُثانِ مِمّا تَرَكَ ۚ وَإِن كانوا إِخوَةً رِجالًا وَنِساءً فَلِلذَّكَرِ مِثلُ حَظِّ الأُنثَيَينِ ۗ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُم أَن تَضِلّوا ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيءٍ عَليمٌ
[4:176] They consult you; say, “GOD advises you concerning the single person. If one dies and leaves no children, and he had a sister, she gets half the inheritance. If she dies first, he inherits from her, if she left no children. If there were two sisters, they get two-thirds of the inheritance. If the siblings are men and women, the male gets twice the share of the female.” GOD thus clarifies for you, lest you go astray. GOD is fully aware of all things.”
[4:176] وہ تم سے مشورہ کرتے ہیں؛ کہو، “اللہ تمہیں اکیلے شخص کے بارے میں نصیحت کرتا ہے۔ اگر کوئی مر جاتا ہے، اور اُس کی کوئی اولاد نہ ہو، اور اُس کی ایک بہن ہو، تو اسے وراثت میں آدھا حصہ ملے گا۔ اگر وہ پہلے مر جاتی ہے، اور اُس کی کوئی اولاد نہ ہو تو وہ اُس سے میراث پاۓ گا۔ اگر دو بہنیں تھیں تو انہیں وراثت کا دو تہائی حصہ ملتا ہے، اگر بہن بھائی مرد اور عورتیں ہیں ،تو مرد کو عورت کا دوگنا حصہ ملتا ہے۔” اللہ اِس طرح تمہارے لیے وضاحت کرتا ہے، تاکہ ایسا نہ ہو کہ تم گمراہ ہو جاؤ ۔اللہ تمام چیزوں سے مکمل طور پر باخبر ہے۔”