سورت 1
الفاتحہ – The key – چابی
بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ
[1:1] In the name of GOD, Most Gracious, Most Merciful.*
[1]
اللّٰه کے نام سے جو انتہائی، مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۰
الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ العٰلَمينء
[1:2] Praise be to GOD, Lord of the universe.
[2]
سب تعریف اللّٰه کے لیے، جو تمام کائنات کا مالک ہے۰
الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ
[1:3] Most Gracious, Most Merciful.
[3]
انتہائی مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۰
مٰلِكِ يَومِ الدّينِ
[1:4] Master of the Day of Judgment.
[4]
مالک ہے آخرت کے دن کا۰
إِيّاكَ نَعبُدُ وَإِيّاكَ نَستَعينُ
[1:5] You alone we worship. You alone, we ask for help.
[5]
ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں۰ ہم صرف تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں
اهدِنَا الصِّرٰطَ المُستَقيمَ
[1:6] Guide us in the right path.
[6]
ہمیں سیدھے راستے پر چلا۰
صِرٰطَ الَّذينَ أَنعَمتَ عَلَيهِم غَيرِ المَغضوبِ عَلَيهِم وَلَا الضّالّينَ
[1:7] the path of those whom You blessed; not of those who have deserved wrath, nor of the strayers.
[7]
اُن کے راستے پر جن پر تو نے کرم کیا؛ نہ کہ اُن کے راستے پر جو تیری غضب کے مستحق ہوے، نہ ہی گمراہوں کے۰
*1:1 The first verse in the Quran represents the foundation upon which a superhuman 19-based mathematical miracle is built. This important statement consists of 19 Arabic letters, and every word in it occurs in the whole Quran is multiples of 19 (see Appendices 1 & 29 for the details).
[1]
قرآن کی پہلی آیت اِس بنیاد کی نمائندگی کرتی ہے جس پر ایک مافوق الفطرت 19 پر مبنی ریاضی کا معجزہ بنا یا گیا ہے۰ یہ اہم بیان 19 عربی حروف پر مشتمل ہے اور اِس کا ہر لفظ پورے قرآن میں 19 سے تقسیم ہو جاتا ہے (تفصیلات کے لیے ضمیمہ 1 اور 29 دیکھیں)۰
*1:1-7 Sura 1 is God’s gift to us to establish contact with Him through the daily Contact Prayers. This fact is supported by an earth-shattering, simple-to- understand, but impossible-to-imitate mathematical composition that challenge the greatest mathematicians on earth, and stumps them; it is far beyond human capabilities:
[1-7]
*سورت 1 (الفاتحہ ) ہمارےلیے اللّٰه کا تحفہ ہے تاکہ ہم روزانہ رابطے کی نماز (صلات) کے ذریعے اُس سے رابطہ قائم کریں۰ اِس حقیقت کی تائید ایک زمین کو ہلا دینے والی ریاضیاتی ترتیب سے ہوتی ہے جو سمجھنے میں آسان، لیکن نقل کرنے میں ناممکن ہے۰ جو زمین کے سب سے بڑے ریاضی دانوں کو چیلنج کرتی ہے، اور انہیں ششدر کر دیتی ہے؛ یہ انسانی صلاحیتوں سے کہیں بڑھ کرہے:
(1) The sura number, followed by the numbers of verses, next to each other, give 1-1-2-3-4-5-6-7 This number is a multiple of 19.
(1)
سورت کے نمبر کے بعد آیات کے نمبر، ایک دوسرے کے ساتھ یہ نمبر دیتے ہیٖں 1-1-2-3-4-5-6-7 یہ نمبر 19 سے پورا تقسیم ہوتاہے۰
(2) If we substitute the number of letters per verse in place of the verse numbers, we get 1-19-17-12-11-19-18-43 This number is also a multiple of 19.
(2)
اگر ہم آیت کے نمبروں کی بجائے ہر آیت میں موجود حروف کی تعداد لکھیں تو ہمیں یہ نمبر ملتا ہے: 1-19-17-12-11-19-18- 43 یہ نمبر بھی 19 سے پورا تقسیم ہو جاتاہے۰
(3) If we insert the total gematrical value of every verse, we get
1-19-786-17-581-12-618-11-241-19-836-18-1072- 43-6009 . This number is a multiple of 19.”
(3)
اگر ہم ہر آیت کے حروف کی کل عددی قدر لکھیں تو ہمیں یہ نمبر ملتا ہے ۰ 1-19-786-17-581-12-618-11-241-19-836-18-1072-43- 6009 یہ نمبر بھی 19 سے پورا تقسیم ہو جاتاہے۰
| Verse No. | No. of Letters | Gematrical Value |
| 1 | 19 | 786 |
| 2 | 17 | 581 |
| 3 | 12 | 618 |
| 4 | 11 | 241 |
| 5 | 19 | 836 |
| 6 | 18 | 1072 |
| 7 | 43 | 6009 |
| TOTALS | 139 | 10143 |
| عددی قدر | حروف کی تعداد | آیت نمبر |
| 786 | 19 | 1 |
| 581 | 17 | 2 |
| 618 | 12 | 3 |
| 241 | 11 | 4 |
| 836 | 19 | 5 |
| 1072 | 18 | 6 |
| 6009 | 43 | 7 |
| 10143 | 139 | ٹوٹل |
(4) The number shown above includes all parameters of Sura 1 and consists of 38 digits (19×2).
(4)
اوپر دکھائے گئے نمبر میں سورت 1 کے تمام پیمانے ( پیرامیٹرز) شامل ہیں۰ اور 38 ہندسوں پر مشتمل ہے
(2×19)
(5) It is noteworthy that this 38-digit number is still divisible by 19 when we write its components backward, from right to left, as practiced by the Arabs. Thus 6009-43-1072-18-836-19-241-11-618-12-581-17-786-19-1 is also a multiple of 19.
(5)
یہ قابل ذکر ہےکہ اِن 38 ہندسوں کی تعداد اب بھی 19 سے تقسیم ہوتی ہے۰ جب ہم اِس کے اجزاء کو پیچھے کی طرف، دائیں سے بائیں لکھتے ہیں، جیسا کہ عربوں کی روایت ہے۰ اِس طرح 6009-43-1072-18-836-19-241-11-618-12-581-17-786-19-1 بھی 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۰
6 The mathematical representations mentioned above participate in numerous extraordinary mathematical phenomena to confirm all details of the five daily Contact Prayers (Appendix 15).
(6)
اوپر بیان کردہ ریاضیاتی ترتیبیں بے شمار غیر معمولی ریاضیاتی مظاہر میں حصہ لیتی ہیں۰ جو پانچ وقت کی روزانہ نمازوں کی تمام تفصیلات کی تصدیق کرتی ہے(ضمیمہ 15)۰
(7) Many more astounding phenomena are given in Appendix One. Thus, the reader is handed, at the outset, tangible proof that this is God’s message to the world.
(7)
بہت سے اور حیرت انگیز مظاہر ضمیمہ ایک میں دیے گیے ہیں۰ اِس طرح پڑھنے والے کو شروع میں ہی ٹھوس ثبوت دے دیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے لیے اللّٰه کا پیغام ہے۰